عالمی

وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر کی صدر جمہوریہ ہندسے ملاقات

جرمن چانسلر کی حیثیت سے بھارت کے پہلے دورے پر چانسلر شولز کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور جرمنی کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو ہماری مشترکہ اقدار اور مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں۔ ہمارے دوطرفہ تعلقات مختلف شعبوں پر محیط ہیں جو اس باہمی اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں جو دہائیوں سے پروان چڑھ رہا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ جرمنی یورپ میں بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے. اور بھارت میں سرفہرست سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ جرمنی بھارت کا دوسرا سب سے بڑا ترقیاتی تعاون شراکت دار بھی ہے. اور اس نے بھارت کے ترقیاتی سفر میں اہم رول ادا کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں، جرمنی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند بھارتی طلبہ. اور محققین کے لیے ایک پسندیدہ مقام کے طور پر ابھرا ہے. خاص طور پر سائنس اور ٹکنالوجی میں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اور جرمنی کے درمیان مضبوط ثقافتی روابط بھی ہیں. اور بھارت پر کام کرنے والے جرمن انڈولوجسٹ کی ایک طویل روایت ہے۔

وفاقی جمہوریہ جرمنی کے چانسلر کی صدر جمہوریہ ہندسے ملاقات

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت اور جرمنی ی جمہوری اقدار. اصولوں پر مبنی بین الاقوامی نظم و نسق، کثیر الجہتی کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی اداروں کی اصلاح میں مشترکہ مقاصد ہیں۔ دو متحرک اور تکثیری جمہوریتوں کی حیثیت سے بھارت. اور جرمنی نئے اور ابھرتے ہوئے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago