اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیا نے کوویڈ وبائی مرض کے دوران ڈیجیٹل ٹکنالوجی کو اپنانا شروع کردیا ہے، راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش نے نشاندہی کی کہ بھارتی پارلیمنٹ بھی مستقبل کی تیاری کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ قانون ساز اداروں کے ساتھ عوامی رابطے کو بڑھانے کے لیے نئی آئی ٹی اصلاحات کی جارہی ہیں۔ ڈیجیٹل پارلیمنٹ ایپ اور نیشنل ای ودھان ایپلی کیشن اس سمت میں انقلابی اقدامات ہیں۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایجنڈا آئٹم ’ پارلیمنٹ اور مقننہ کو عوام / شہریوں کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانا‘ پر بحث کے دوران شرکاء شفاف مقننہ کے ساتھ عوام کے موثر تعامل کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کریں گے۔ کانفرنس کے دوسرے موضوع ’سائبر غنڈہ گردی‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل
طور پر بااختیار قوم بننے کے لیے نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں کو اپنانے کے ہمارے مشن کا بھی سائبر غنڈہ گردی جیسا منفی پہلو ہے۔
عالمی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے جو بھارت کو سائبر بلنگ کے معاملات میں ایک سرفہرست خطے کے طور پر ظاہر کرتے ہیں، انھوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس اس ابھرتی ہوئی تشویش کا حل تلاش کرے گی۔ ایجنڈے کی تیسری مد یعنی ’منشیات کے غلط استعمال اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مستقبل کے منصوبے‘ پر انھوں نے کہا کہ پورے ملک کو منشیات کے غلط استعمال کی لعنت کا سامنا ہے۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ بھارت دنیا کا سب سے کم عمر ملک ہے، انھوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں تاکہ نوجوانوں کو نیو انڈیا کے لیے تیار کیا جاسکے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…