Urdu News

اجودھیا:رام جنم بھومی مندرکی تعمیرمیں نقاشی والےستونوں کونصب کرنےکاکام شروع

رام جنم بھومی مندرکی تعمیرمیں نقاشی والےستونوں کونصب کرنےکاکام شروع

رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کی جانب سے مندر کی تعمیر کے کام میں نقاشی والے ستونوں کو نصب کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے 25 نومبر کو کام کی جگہ کی  تصاویر کو پوسٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مندر کی تعمیر سے قبل گربھ  گرہ کی تعمیر کا کام تیز رفتاری سے کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے 24 گھنٹے تعمیراتی کام جاری ہے۔ مکر سنکرانتی 2024 میں، شری رام للا اپنے تین بھائیوں کے ساتھ  گربھ گرہ میں براجمان ہو جایں گے۔

Recommended