بلوچستان: کان کن مزدوروں پر نامعلوم افراد کا حملہ، 11 افراد قتل

Balochistan: Unidentified assailants attack miners, killing 11

خیبرپختون خواہ،03جنوری(انڈیا نیرٹیو)

افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 مزدوروں کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب

مسلح افراد نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان پر فائرنگ کردی۔ واقعہ کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

واقعہ میں کم از کم 11 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں جن کی لاشوں کو مچھ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے مچھ میں دہشت گردی کی مذمت اور جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے، دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

بلوچستان میں اس طرح کے معاملات کافی افسوس ناک مانا جاتا ہے۔ اس واقعہ نے ایک طرح سے گھبراہٹ میں ڈال دیا ہے۔

Balochistan: Unidentified assailants attack miners, killing 11