Urdu News

بنگلہ دیش ’ائیر بّبل‘ انتظامات کے تحت 28اکتوبر سے دوربارہ ہندستان کے لیے پرواز شروع کرے گا

بنگلہ دیش ’ائیر بّبل‘ انتظامات کے تحت 28اکتوبر سے دوربارہ ہندستان کے لیے پرواز شروع کرے گا

بنگلہ دیش ’ائیر بّبل‘ انتظامات کے تحت 28اکتوبر سے دوربارہ ہندستان کے لیے پرواز شروع کرے گا

بنگلہ دیش نے ہفتہ کو اعلان کیا ہے کہ وہ ’ائیر بّبل‘ انتظامات کے تحت 28 اکتوبر سے ہندستان کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے جا رہا ہے ۔بنگلہ دیش اور ہندستان کے درمیان کرونا وائرس  کی وجہ سے تقریباً آٹھ ماہ سے مواصلات نظام معطل ہے۔

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تین بنگلہ دیشی ایئر لائنز  بی مان بنگلہ دیش ایئر لائنز ، یو ایس بنگلہ ایئر لائنز ، اور نوو ایئر وغیرہ ابتدائی دور میں ہفتے میں 28 پروازیں چلائیں گی جب کہ پانچ ہندوستانی کیریئر  ایئر انڈیا ، وستارا ، انڈیگو ، اسپائس جیٹ اور گو ایئر ہفتے میں 28 پروایں چلائیں گی۔

دونوں ممالک کے مابین ’ائیر بّبل‘ کا خصوصی انتظام  ایئر لائنز کو کچھ پابندیوں کے ساتھ بین الاقوامی پروازیں چلانے میں معاون ومددگارثابت ہوگا۔ جولائی کے بعد ہی سے ہندستان  نے امریکہ ، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی سمیت متعدد ممالک کے ساتھ ایسے  ہوائی سروسیز کا قیام عمل میں لاکر ایک طرح سے مواصلاتی نظام کو مستحکم میں کرنے میں نمایاں کارنامہ انجام دیا ہے۔

دی سول ایوی ایشن اتھارٹی آف  بنگلہ دیش (سی اے اے بی) کے چیف چیئرمین ائیر وائس مارشل ایم مفید الرحمن نے بتایا کہ بی مان ڈھاکہ ، دہلی ، ڈھاکہ اور ڈھاکہ کولکاتہ ڈھاکہ ، یو ایس بنگلہ ایئر لائنز ڈھاکہ،چنئی ، اور نوو ایئر پروازیں چلائے گا۔ ڈھاکہ،کولکتہ اور ڈھاکہ  کے راستے ایئر لائنز چلانے کا پلان تیار ہے۔

سی اے اے بی کے مطابق پانچ ہندوستانی ایئر لائنز ڈھاکہ ، دہلی ، ڈھاکا ، ڈھاکہ ، کولکتہ ، ڈھاکہ ، ڈھاکہ ، چنئی ، ڈھاکا ، اور ڈھاکہ سے ممبئی۔ ڈھاکہ روٹس پر پروازیں چلائیں گی۔

9 اکتوبر کو بنگلہ دیش میں ہندستانی ہائی کمیشن نے بنگلہ دیش کے شہریوں کے لیے آن لائن ویزا درخواست خدمات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔

ابھی کے لیے میڈیکل ، بزنس ، روزگار ، صحافی ، سفارتی عملہ ، عہدیدار ، اقوام متحدہ کے عہدیدار اور اقوام متحدہ کے سفارت کاروں سمیت نو زمروں میں ویزا فراہم کیا جائے گا۔

Recommended