ابوشحمہ انصاری، بارہ بنکی
بلاک سرولی غوثپور کے تحت بڈرائی نالہ کی صفائی کا پروگرام ضلع کے مقبول ایم پی اوپیندر سنگھ راوت اور صدر ضلع پنچایت محترمہ راج رانی راوت نے مشترکہ طور پر شروع کیا۔ اس نالے کی لمبائی تقریباً 15 کلومیٹر ہے، جو کنتور سے اٹاہوا ایسٹ تک جاتی ہے۔ پنڈال میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اوپیندر سنگھ راوت نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے ایم ایل اے شرد کمار اوستھی جی نے بھی اس نالے کی کھدائی کی کوششیں کی ہیں۔ علاقے کے مسائل کو دیکھتے ہوئے اس نالے کی کھدائی کی منظوری دی گئی ہے۔
اسی طرح لوک سبھا حلقہ کے راڑی ڈرین جس کی لمبائی 25 کلومیٹر ہے، کی بھی کھدائی کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع کے شنکھنی ڈرین، ریون سیوان ڈرین، کٹکا بیچلکا ڈرین، کندھا پور ڈرین، راجا پور ڈرین وغیرہ کو منظوری دی گئی ہے، جن پر جلد ہی کام شروع ہوگا۔
اس موقع پر سنتوش پانڈے منڈل صدر بی جے پی سرولی غوث پور، آشوتوش اوستھی، ضلع صدر کے ایم، راجیش ورما ضلع نائب صدر کے ایم، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر، سرولی غوث پور، ایگزیکٹیو انجینئر ششی کانت سنگھ، امیت بھیا رام جی، درگیش ڈکشٹ، سواتنترا سنگھ۔ ، سنجے مہنت، بنود سنگھ سنوا، رام بھجن راوت اور سینکڑوں عوام موجود تھے۔