Urdu News

بارہ بنکی: خاندان والوں کی ہراسانی سے تنگ آکر دلشاد نے ہندو مذہب اختیار کرلیا

خاندان والوں کی ہراسانی سے تنگ آکر دلشاد نے ہندو مذہب اختیار کرلیا

اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع میں مسلم برادری کے ایک نوجوان نے خاندان اور لوگوں کے مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر اپنا مذہب تبدیل کر سناتن دھرم اپنا لیا۔ بدھ کو دوپہر ایک بجے کے قریب وہ شخص علاقائی وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے دفتر پہنچا۔ وہ وہاں موجود عہدیداروں اور کارکنوں کے پاس گیا اور کہا کہ وہ مسلمان سے ہندو بننا چاہتا ہے۔ اہلکاروں نے جب اس کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ وہ دلشاد ہے جو رام نگر تھانہ کے گاؤں نارائنی پورو ماجرے دلسرائے کا رہائشی ہے۔

اس نے بتایا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں اس  نے بی جے پی کو ووٹ دیا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے گاؤں میں غیر قانونی طور پر بنی مسجد کی تعمیر کی مخالفت کی تھی۔ اس کے بعد جب اس کے گھر والوں اور برادری والوں کو اس کے بارے میں پتہ چلا تو سب نے اسے ہراساں کرنا شروع کردیا۔ اس اذیت سے دکھی ہو کر وہ جلد ہی مسلم مذہب کو چھوڑ کر سناتن دھرم اپنانا چاہتا ہے۔ وی ایچ پی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے زعفرانی گمچھا پہنانے کے علاوہ رکشا سوتر باندھ کر دلشاد کا استقبال کیا اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

Recommended