Urdu News

بارہ بنکی میں سڑک حادثے میں 4کی موت

بارہ بنکی میں سڑک حادثے میں 4کی موت

ابوشحمہ انصاری، بارہ بنکی

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے صفدر گنج علاقے میں بدھ کی صبح کنٹینر کی ٹکر سے کار سوار چار افراد کی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اجودھیا لکھنؤ قومی شاہراہ پر علی الصبح یہ حادثہ اس وقت پیش آیا۔

 جب اجودھیا سے لکھنؤ کی جانب جارہی ایک کار کے ڈرائیور کو جھپکی آگئی اور کار بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر کو توڑتےہوئے مخالف لین پر پہنچ گئی جہاں اجودھیا کی جانب سے آرہے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔حادثے میں کار سوار چار افراد کی موقع پر ہی مو ت ہوگئی۔

Recommended