Urdu News

شری رام کے نام پر کانپور میں مسلم شخص کی پٹائی، کیا شرپسندوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے؟

شری رام کے نام پر کانپور میں مسلم شخص کی پٹائی

ایک معصوم بچی رورو کر لوگوں س کہہ رہی ہے کہ پاپا کو چھوڑ دو۔ لیکن شرپسندوں نے اس معصوم کی ایک نہیں سنی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آئے دن کچھ نہ کچھ آپ کو کچھ ایسا دیکھنے کو مل جاتا ہے جسے دیکھ کر آپ طرح طرح کے رد عمل بھی دیتے ہیں۔ کئی بار تو کچھ ایسا سامنے آجاتا ہے کہ روح کانپ جاتی ہے۔ وہیں اب ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر آپ انسانیت سے بھروسہ کھو دیں گے۔ دراصل اس ویڈیو میں ایک لڑکی اپنے والد کے لئے گہار لگاتی نظر آرہی ہے۔ کانپور میں مسلم شخص کی پٹائی کا ویڈیو وائر ہوا۔ اس ویڈیو میں اس کی بیٹی اپنے والد کو بچانے اور چھوڑ دینے کی فریاد کرتی نظر آرہی ہے۔ ایک معصوم بچی رورو کر لوگوں سے کہہ رہی ہے کہ پاپا کو چھوڑ دو۔ لیکن شرپسندوں نے اس معصوم کی ایک نہیں سنی۔

اس معاملے میں پولیس نےکل کاروائی کرتے ہوئے بجرنگ دل کے ایک رکن سمیت تین ملزمین کو گرفتار کیا تو بجرنگ دل کے سینکڑوں کارکنوں نے دیر رات ڈی سی پی ساوتھ روینہ تیاگی کے آفس پہنچ کر گیٹ کا گھیراو کردیا۔یہاں بجرنگ دل کے کارکنوں نے جئے شری رام کے نعرے لگائے اورہنومان چالیسا بھی پڑھا۔

اس کے بعد پولیس نے بات چیت کے ذریعہ گئی گھنٹوں تک چلے اس تماشہ کو ختم کیا۔بجرنگ دل کے مطابق پولیس نے اُن کے کارکن کو رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔جب کہ پولیس اس معاملے میں محتاط رد عمل کا اظہار کررہی ہے۔

Recommended