تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم نیز ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج طلباء سے پائیداریت کو اپنی زندگی کا ایک اہم عنصر بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے زور دے کرکہا کہ پائیداریت اس کرہ ارض کے مستقبل کا تعین کرنے جا رہی ہے۔ وہ کرائسٹ یونیورسٹی، بنگلورو میں دکش 2023 کے افتتاحی تقریب کو ورچوئل کانفرنس کے ذریعہ خطاب کررہے تھے۔ کوالٹی کے برانڈ ایمبیسیڈر
جس سے روزمرہ کی زندگی میں سرکلر اکانومی پر توجہ دینے کی شروعات کی جاسکے. اور ساتھ ہی کچرا کو ختم کرنے اور ری سائیکلنگ. اور دوبارہ استعمال کی شروعات ہوسکے ۔
طلباء کو نئے ہندوستان کا اہم محرک بتاتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت صرف سہولت کار کے طور پر کام کر سکتی ہے، ایک ماحول فراہم کرا سکتی ہے اور معیشت کو مضبوطی دے سکتی ہے، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کر سکتی ہے، ٹیکنالوجی/ ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کی مناسب دستیابی کو یقینی بنا سکتی ہے، یونیورسٹیوں کو بہتر بنا سکتی ہے۔حالانکہ، انہوں نے کہا کہ یہ سب زیادہ سے زیادہ بہتر ہوسکتے ہیں اگر ہم انہیں ماحولیات کو بہتر بنانے میں استعمال کریں ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ لیڈر بننے کے لیے سیکھنے کا سفر مسلسل جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کرائسٹ یونیورسٹی کل کے لیڈر س پیدا کرے گی. جو پوری دنیا میں ہندوستانی پرچم کو سربلند کریں گے۔ ان سے اختراع کے رہنما بننے اور جو بھی کام کرنا چاہتے ہیں . ان میں انتہائی اعلیٰ ہدف طے کرنے کے لئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب زندگی بھر کے طالب علم ہیں. ہر قدم پر نئی چیزیں سیکھتے رہتے ہیں۔ یہ بھی کہا کہ بنگلورو نے خلا. ای کامرس، ڈیجیٹل ادائیگیوں، ایگریٹیک میں ایک بہت بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بنایا ہے. اور پوری دنیا میں ایک قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر ابھرا ہے۔ کوالٹی کے برانڈ ایمبیسیڈر
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…