مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم فلم فیسٹیول فلم سازوں کو دنیا کی بہترین فلموں کے نیٹ ورک، تعاون اور تجربہ کرنے کے منفرد اور بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔ فلم فیسٹیول ممبئی
انہوں نے کہا کہ ایس سی او فلم فیسٹیول کا انعقاد ایس سی او کی بھارت کی صدارت کی عکاسی کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور فیسٹیول کا مقصد ایس سی او کے رکن ممالک کی فلموں کے تنوع اور فلم سازی کے مختلف انداز کو پیش کرنا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اس کا مقصد فلمی شراکت داری، تبادلہ پروگرام، فلم سازی میں نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور اس منفرد خطے کی ثقافتوں کو جوڑنے کے لیے ایک کڑی کے طور پر کام کرنا ہے۔
نئی دلی، 27 جنوری، 2023 / شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹیول کا آغاز آج این سی پی اے آڈیٹوریم، ممبئی میں فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں کی موجودگی میں ایک شاندار تقریب. اور ثقافتی پروگراموں کی ایک رنگا رنگ شام جو بھارت کے تنوع کو ظاہر کرتی ہے، کے ساتھ شروع ہوا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور فلمی فنکاروں کے ساتھ ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ. اطلاعات و نشریات، اور نوجوناوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر. اور امور خارجہ اور ثقافتی امور کی وزیر مملکت میناکشی لیکھی نے فلم فیسٹیول کا افتتاح کیا۔
ٹائیگر شراف، ساجد نڈیاڈوالا، ایشا گپتا، پونم ڈھلون، ایلی اورام، ہریتا بھٹ. اور جیکی بھگنانی جیسی مشہور فلمی ہستیوں کو مبارکباد دی گئی۔
شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹیول کے سات جیوری ممبران – چین کے فلم ڈائریکٹر ننگ ینگ. قازقستان سے موسیقار دیماش کدائبرگن؛ گلبارا تولوموشوا، کرغزستان سے ایک فلم ساز اور فلم نقاد. روسی فلم ساز اور صحافی ایوان کدریاوتسیو؛ تاجک فلم ساز، اداکار اور مصنف محمود سعید شوہیون. اس موقع پر ازبک اداکار محمد سعید شوہیون. اور جیوری کے صدر اور معروف بھارتی فلم ساز راہل رویل کو بھی مبارکباد دی گئی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…