Urdu News

اپنی ہار پر ہنس کر نئی راہ بتانے والے اٹل بہاری واجپئی

بھارت رتن،سابق وزیر اعظم ہند شری اٹل بہاری واجپئی

وکالت، صحافت، شاعری اور سیاست: لاجواب تھے اٹل بہاری واجپئی

سابق وزیر اعظم شری اٹل بہاری واجپئی کی چوتھی برسی ہے آج

اپنی ہار پر ہنس کر نئی راہ بتانے والے اٹل بہاری واجپئی

اٹل بہاری واجپئی لاجواب تھے۔ وکالت میں تو زیادہ دل نہ لگا۔ لیکن سیاست سے پہلے صحافت میں خوب نام کمایا۔ پھر بطور شاعر بھی اچھی خاصی شہرت حاصل کی۔ اور سیاست میں تو سنگ میل کی حیثیت تھی ہی ان کی۔ وزیر اعظم کے طور پر پانچ سال پورا کرنے والے پہلے غیر کانگریسی لیڈر تھے۔ ان سے قبل مرار جی ڈیسائی، چودھری چرن سنگھ، وی پی سنگھ، چندر شیکھر، اندر کمار گجرال اور دیوی گوڑا جیسے لوگ بطور وزیر اعظم پانچ سال کی مدت پوری نہ کر سکے تھے۔ اٹل بہاری واجپئی کی شخصیت ایک چھتنار درخت کی سی تھی۔ جو ان کے سیاسی نظریات سے اختلاف کرتے تھے وہ بھی ان کی قدر کرتے تھے۔

اٹل جی 25 دسمبر  1924کو موجودہ مدھیہ پردیش کے گوالیار میں پیدا ہوئے۔ سنہ 2018میں دہلی میں 16اگست کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ اٹل جی نے ایک بھرپور زندگی بسر کی۔ وہ پانچ دہایؤں تک ممبر آف پارلیامنٹ رہے۔ دس مرتبہ لوک سبھا کا الکشن جیت کر پارلیامنٹ پہنچے۔ شادی نہیں کی تھی۔ اپنے کنوارے پن کو لے کر بھی کئی بار سرخیوں میں رہے۔ بے مثال خطیب مانے جاتے تھے۔ لوک سبھا میں بولتے تو سناٹا چھا جاتا تھا۔ پارٹی لائین سے الگ ہٹ کر بات کرنے کاحوصلہ بھی تھا ان میں۔ پنڈت نہرو نے ان کی تعریف کی تھی۔ وہ خود اندرا گاندھی کی تعریف کر چکے تھے۔ سیاست میں جہاں ایک دوسرے کو اکثر دشمن مان لیا جاتا ہے وہیں اٹل بہاری واجپئی جیسے لوگ تھے جو سب کے تھے، سب ان کے تھے۔ ذاتی زندگی میں کسی سے سیاسی نظریات کی بنیاد پر دشمنی نہیں تھی۔

پچیس دسمبر کو جب دنیا کرشمس کا تہوار مناتی ہے اسی دن اٹل جی کے چاہنے والے ان کی یوم پیدائش مناتے ہیں۔ آج بھی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ شری جگدیپ دھنکڑ اور پردھان منتری شری نرندر مودی وغیرہ نے اٹل جی کو یاد کر کے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

بھاجپا، بھارتیہ جنتا پارٹی، اٹل بہاری واجپئی، اٹل جی، سابق وزیر اعظم، بی جے پی، جن سنگھ، آر ایس ایس، بھارت رتن،سابق وزیر اعظم ہند شری اٹل بہاری واجپئی

Recommended