Urdu News

بھوجپورملٹ فیسٹیول کی بدولت’شری انّ’کے تئیں عوام کےمابین بیداری میں اضافہ ہوگا:وزیراعظم نریندرمودی

بھوجپورملٹ فیسٹیول کی بدولت'شری انّ'کے تئیں عوام کےمابین بیداری میں اضافہ ہوگا:وزیراعظم نریندرمودی

وزیراعظم جناب نریندرمودی  نے کہاہے کہ بھوجپور کے موٹے اناج ( ملٹ)کے میلے کی بدولت ‘‘شری انّ’’ کے تئیں لوگوں کے مابین بیداری میں اضافہ ہوگا۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ اس میلے سے لوگوں میں موٹے اناج کو اپنی غذا میں شامل کرنے کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی ۔

بہارکے بھوج پور ضلع میں 28فروری سے یکم مارچ 2023تک موٹے اناج سے متعلق ایک دو  روزہ مہوتسو کاانعقاد کیاگیاتھا۔خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق صنعتوں  کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس کے سلسلے وارٹوئیٹس  کے جواب میں ، وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا:‘‘بھوج پورکا ملیٹ مہوتسو‘‘ شری انّ’’ کے تئیں لوگوں میں بیداری  میں تواضافہ کرے گا ہی ، ساتھ ہی اسے کھان پان میں بھی شامل کرنے کے لئے راغب کرے گا۔’’

Recommended