جو بائیڈن نے عوامی طور پر کورونا ویکسین لگوائی

Biden given corona vaccine publicly

واشنگٹن ، 22 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز عوامی سطح پر کورونا ویکسین لگوائی۔ ویکسین کے پوری طرح محفوظ ہونے کے بارے میں عوام میں بھروسہ پیدا کرنے کے لیے اس کوبراہ راست نشر کیا گیا ۔

بائیڈن کو پیر کی سہ پہر امریکہ کے ڈیلاور کے کرسٹینا کیئر اسپتال میں ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی۔ بائیڈن کے بائیں بازو پر ٹیکہ لگایا گیا۔بائیڈن نے اس موقع پر ٹرمپ انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے آپریشن وارپ اسپیڈ کے لیے ان کے سرسہرا باندھا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی انتظامیہ اس کریڈٹ کی حق دار ہے۔ جس سے فوری طور پر ویکسین کی کھیپ پہنچانے میں مدد ملی۔جو بائیڈن کے اس عمل کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

کسی ملک کے سربراہ کی طرف سے اس طرح کے اقدامات یقیناً بہت قابل تعریف کام ہے۔ اس عمل سے عوام میں اعتماد بحال ہوگا۔ سرکار کی طرف سے جاری شدہ گائیڈ لائن کی اتباع میں بھی دل چسپی پیدا ہوگی۔

جو بائیڈن کے سر بہت جلد صدارتی سہرا بندھنے والا ہے۔ جو بائیڈن کس طرح کورونا کی روک تھام کے لیے کام کرتے ہیں ، یہ تو اس عمل سے ظاہر ہوگیا۔

جو بائیڈن ، ٹرمپ انتظامیہ کی سست روی سے لوگوں کو واقف کراتے رہے ہیں تاہم ویکیسین کی فراہمی پر جو بائیڈن نے ٹرمپ انتظامیہ کی تعریف کی ہے۔

Biden given corona vaccine publicly