Categories: بھارت درشن

بہاراسمبلی اسپیکرنے دی کارروائی کی ہدایت

ایم ایل کے ساتھ زیادتی کرنے والے پولس اہلکار کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی

پٹنہ ،26مارچ (انڈیا نیرٹیو)

بہار اسمبلی کے اسپیکروجئے کمار سنہا نے ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ داخلہ چیتنیا پرساد اور بہار کے ڈی جی پی ایس کے سنگل سے بات چیت کی ہے۔ اسپیکر نے اراکین اسمبلی کو لات گھونسے سے مارنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے، اسپیکر وجئے کمار سنہا نے دیر شام بہار کے ڈی جی پی ایس کے سنگل سے بات کی اور کہا کہ منگل کے روز اسمبلی  احاطے میں ممبران اسمبلی کو بے دردی سے مارنے   پیٹنے اور خواتین ایم ایل اے کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے پولیس اہلکار وں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ،ان کے خلاف رپورٹ درج کی جانی چاہیے۔

اسپیکر وجئے سنہا نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایوان کے وقار کا خیال رکھنا ایوان کی ذمہ داری ہے۔ کسی کو بھی ایوان کی وقار کے لکشمن ریکھا کو عبور کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اسپیکر نے بدانتظامی کی ویڈیو فوٹیج اسمبلی کمیٹی کے حوالے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ کارروائی صرف ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر کی جائے گی۔واضح ہو کہ اس سے قبل مشترکہ طور پر پریس کانفرنس کے ذریعے ان دونوں عہدیداروں نے بہار قانون ساز اسمبلی میں ممبران اسمبلی کی وحشیانہ پٹائی کا الزام اسپیکر پر عائد کیا۔

بہار کے ڈی جی پی اور محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے دعوی کیا کہ منگل کو اسمبلی میں جو کچھ بھی ہوا وہ اسپیکر کی ہدایت پر ہوا۔ اگر کسی کو لگتا ہے کہ پولیس نے غلط کام کیا ہے تو اسمبلی  اسپیکرکو کارروائی کی ہدایت دینی چاہئے ، مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

در اصل قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کے ایم ایل اے کو پولیس  نے بوٹ سے مارا تھا یہ ویڈیو پورے ملک میں وائرل ہواہے۔ گذشتہ روز نتیش کمار نے کہا ہے کہ انہیں پولیس کی کوئی غلطی نظر نہیں آئی، جمعرات کے روز جب نامہ نگاروں نے بہار کے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری چیتنیا پرساد اور ڈی جی پی ایس کے سنگل سے پوچھا کہ کیا انہوں نے ایم ایل اے کو پولیس کے ذریعے بوٹ سے مارنے والی ویڈیو دیکھی ہے؟ دونوں عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے کچھ نہیں دیکھا۔

محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری چیتنیا پرساد اور ڈی جی پی ایس کے سنگھل نے بتایا کہ پولیس کو منگل کے روز بہار اسمبلی میں قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے بلایا تھا۔ پولیس اسپیکر کے کہنے پر گئی پولیس نے ان کی ہدایت پر عمل کیا۔ چیتنیا پرساد نے بتایا کہ پولیس اسپیکر کے کہنے پر مارشل کے تعاون کے لئے گئی تھی۔ ڈی جی پی ایس کے سنگل نے کہا کہ اسپیکر کا اسمبلی احاطے پر مکمل کنٹرول ہے اسپیکر وہاں بھی کسی بھی طرح کی تفتیش کرسکتے ہیں۔ وہاں حکومت یا انتظامیہ کا کوئی اختیار نہیں ہے اگر کسی کو لگتا ہے کہ پولیس نے زیادتی کی ہے تو اسپیکر کو اس کی تحقیقات کرانی چاہیے ۔ اسپیکر ہدایت دیں جو بھی ہدایت ہوگی اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago