Categories: بھارت درشن

بہار پنچایت انتخابات میں استعمال ہوں گے 09.2 لاکھ ای وی ایم، بیلٹ پر پڑیں گی پنچ۔ سرپنج کے ووٹ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پٹنہ، 22 جولائی(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بہار میں پنچایت انتخابات میں پہلی بار ای وی ایم کا استعمال کیا جائے گا۔ اس کے لیے بدھ کو ای وی ایم تمام اضلاع میں پہنچ گئیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے گزشتہ جائزہ میٹنگ کے دوران تمام اضلاع کو 20 جولائی تک دیگر ریاستوں سے ای وی ایم لانے کی ہدایت کی تھی۔ریاست میں پنچایت انتخابات کے دوران مجموعی طور پر دو لاکھ 09 ہزار ای وی ایم استعمال ہوں گے۔ ای وی ایم کے توسط سے مکھیا، وارڈ ممبر، پنچایت سمیتی ممبر اور ضلع پریشد کے چار عہدوں پر ووٹنگ ہوگی۔ جب کہ دو عہدوں، پنچ اور سرپنچ کے لئے ووٹنگ بیلٹ باکس کے ذریعے کی جانی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریاستی الیکشن کمیشن کے سکریٹری یوگیندر رام نے بتایا کہ ریاست کے تمام اضلاع میں ای وی ایم پہنچ چکے ہیں، کچھ راستے میں ہیں، جو 24 سے 48 گھنٹوں میں متعلقہ اضلاع میں پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 30 اضلاع میں ای وی ایم پہلے ہی پہنچ چکی ہیں۔ آٹھ میں سے سات اضلاع میں متعلقہ ریاستوں سے ای وی ایم آسانی سے دستیاب تھے۔ جب کہ واحد شیخ پورہ کے لئے ای وی ایم لینے میں تمل ناڈو میں تھوڑی پریشانی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ای وی ایم کو دوسری ریاست میں بھیجنے کے قبل تمل ناڈو حکومت نے ای ایم ایس (جانچ) کرانے کی ضرورت ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے بتایا کہ اس عمل میں تھوڑی تاخیر ہوئی ہے، وہاں سے آخر کار ای وی ایم بھی مل گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں پنچایت انتخابات کے لیے دو لاکھ 09 ہزار ای وی ایم لائے گئے ہیں۔ تمام ای وی ایم گودام میں محفوظ رکھے گئے ہیں۔ تمام ای وی ایم کو کمیشن کی ہدایت کے مطابق استعمال کے لیے دوبارہ آزمایا جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago