Urdu News

ای وی ایم سے ہوگا بہار پنچایت انتخابات

ای وی ایم سے ہوگا بہار پنچایت انتخابات

 ای وی ایم سے ہوگا بہار پنچایت انتخابات

پٹنہ ، 18 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

بہار میں پنچایت انتخابات کو لے کر ای وی ایم تنازعہ حل ہوگیا ہے ۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے آج بیان جاری کربتایا کہ پنچایت انتخابات اسمبلی انتخابات میں استعمال ہونے والے ایم۔ 2 ای وی ایم سے ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاستی الیکشن کمیشن کو ای وی ایم دستیاب کرانے کی ذمہ داری دی  ہے۔ 

ایم۔ 2 ای وی ایم سنگل پوسٹ ای وی ایم ہے۔  تین درجے کی پنچایت انتخابات میں چھ عہدوں کے لیے ہر بوتھ پر چھ مختلف ای وی ایم استعمال ہوں گے۔ بہار پنچایت انتخابات کے لئے لگائے جانے والے ایک لاکھ 20 ہزار بوتھ کے لیے ریاستی الیکشن کمیشن کو تقریباً سات سے آٹھ لاکھ ای وی ایم کی ضرورت ہوگی۔ ریاستی الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن آف انڈیا  کے مابین ای وی ایم سے متعلق تنازعہ ہائی کورٹ تک پہنچا تھا۔

ریاستی الیکشن کمیشن نے ایم 3- ای وی ایم سے پنچایت انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس کے لئے کمیشن نے ای وی ایم بنانے والی کمپنی الیکٹرانک کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ای سی آئی ایل ) سے بھی بات چیت کی تھی ، لیکن اس کے بعدالیکشن کمیشن آف انڈیا نے ای سی ایل کو ایم 3 ای وی ایم کے لئے این او سی فراہم نہیں  کیا ۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے اس بارے میں متعدد بار الیکشن کمیشن آف انڈیا کو خط لکھا ، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ آخر کار ریاستی الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ میں اپیل کر کے معاملے میں ثالثی کی درخواست کی۔

ہائی کورٹ نے معاملے کو دو آئینی اداروں کے مابین کا معاملہ  بتاتے ہوئے آپسی بات چیت سے راستہ نکالنے کی صلاح دی تھی۔ اس کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن کے افسران دہلی گئے ، جہاں آخر کار ایم۔ 2 ای وی ایم سے انتخابات کرانے  کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بہار پنچایت انتخابات اگرچہ بہار اسمبلی انتخابات میں استعمال ہوئے سنگل پوسٹ ای وی ایم سے ہوگا۔ لیکن اس کے باوجود یہ انتخابات سب سے خاص ہوگا۔ریاستی الیکشن کمیشن کی اپنی منصوبہ بندی کے مطابق بہار پہلی ریاست ہوگی جس نے ای وی ایم سے مکمل طور پر پنچایتی انتخابات کرائے گی ۔ ای وی ایم کے ذریعے بہار کے تین درجے کے پنچایت انتخابات کے تمام عہدوں پر  الیکشن انعقاد کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

Recommended