Urdu News

بہار: انلاک 4 کا اعلان، 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے تعلیمی ادارے

وزیر اعلیٰ نتیش کمار

پٹنہ، 5 جولائی(انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج سہ پہر انلاک 4 کو لے کر بڑا اعلان کیا ہے۔انہوں نے خود ٹویٹ کیا کہ یونیورسٹیوں، تمام کالجوں، تکنیکی تعلیمی اداروں، سرکاری تربیتی اداروں، گیاہویں اور بارہویں جماعت کے اسکولوں میں طلبا کی 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔یہ بھی کہا کہ اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ ریستوراں اور فوڈ شاپ کام کرسکیں گی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی زیرصدارت ریاست میں انلاک 4 کو لے کر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے خود ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہیں۔

 پیر کے روز کئی وزراء اور ریاستی حکومت کے عہدیداران نے کورونا وبا کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔عہدیداروں سے مشاورت کے بعد ریاست میں انلاک 4 کے قواعد کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ کورونا صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد تمام سرکاری، غیر سرکاری دفاتر کو عام طور پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیکے لگائے ہوئے لوگ ہی دفتر میں داخل ہوسکیں گے۔

سی ایم نتیش نے بتایا کہ یونیورسٹیوں، تمام کالجوں، تکنیکی تعلیمی اداروں، سرکاری تربیتی اداروں، گیارہویں اور بارہویں جماعت تک کے اسکولوں میں 50 فیصد طلباء کی حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔ بالغ طلبا، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے عملے کے لیے ٹیکہ لگانے کا خصوصی انتظام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریستوراں اور کھانے پینے کی دکانیں بیٹھنے کی پچاس فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کرسکیں گی۔ ابھی بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انلاک 3 کا دورانیہ 6 جولائی کو ختم ہورہا ہے۔ نیا نظام 7 جولائی سے نافذ ہوگا۔

Recommended