Urdu News

بی جے پی نے مغربی بنگال تشدد پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا

@BJP4India

بی جے پی نے مغربی بنگال تشدد پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا

بی جے پی کا مغربی بنگال میں اُس کے پارٹی کارکنوں پر ہوئے تشدد کے خلاف ملک گیر دھرنے کا اعلان۔بی جے پی نے مغربی بنگال میں چناؤ نتیجوں کے بعد اُس کے پارٹی کارکنوں پر بڑے پیمانے پر ہوئے تشدد کے خلاف کل ملک گیر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔

پارٹی نے کہاہے کہ احتجاج کے دوران بی جے پی کے سبھی تنظیمی منڈلوں میں کووڈ کے سبھی پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ 

پارٹی صدر جے پی نڈا چناؤ نتیجوں کے بعد ریاست میں بڑے پیمانے پر ہوئے تشدد کے پیش نظر آج مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ اس تشدد میں بی جے پی کے بہت سے کارکن اور حمایت کرنے والے افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔ جناب نڈا متاثر پارٹی کارکنوں کے اہل خانہ سے ملیں گے۔

Recommended