بی جے پی صدر جے پی نڈا نے سونیا گاندھی کو خط لکھا
نئی دہلی ، 11 مئی (انڈیا نیرٹیو)
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس وباکی صورت حال کے درمیان اپوزیشن پارٹی کے طرز عمل سے وہ حیران تو نہیں ہیں ، لیکن انھیں دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی سمیت کانگریس قائدین کے طرز عمل کو کورونا وبا کے دوران دوہرے پن کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ تاہم ، بی جے پی صدر نے کورونا وبا کے اس دور میں یوتھ کانگریس کے قائدین کے ذریعہ کئے جارہے کام کی تعریف کی ہے۔
نڈا نے منگل کے روز سونیا گاندھی کو ایک خط لکھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان پوری بہادری کے ساتھ کورونا کی وبا سے لڑ رہا ہے اور ایسے وقت میں کانگریس کو چاہیے کہ وہ ملک والوں کو گمراہ کرنا اور خوف و ہراس پھیلانا بند کردے۔
مرکزی حکومت کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ذریعہ تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد حال ہی میں سونیا کو چار صفحے کے خط میں نڈا نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں ویکسی نیشن کے بارے میں کوئی شبہ نہیں رہا ہے ، لیکن کانگریس نے عالمی وبا کے دوران ویکسی نیشن کے بارے میں شک وشبہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔
نڈا نے کہا ہے کہ بی جے پی اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی حکومتوں نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ غریب اور محروم طبقہ کے لوگوں کو مفت میں ویکسین دی جائے گی ۔
اپنے خط میں ، بی جے پی صدر نے یوتھ کانگریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی طرف سے پھیلائی جانے والی منفی باتوں کے سبب کچھ لیڈروں کے قابل ستائش اقدامات کو گرہن لگایا جارہا ہے۔