Urdu News

محرم کمیٹی کے صدر تاج بابا راعین کی جانب سے صحافیوں کو اعزاز اور غربا میں تقسیم کیے گئے کمبل

محرم کمیٹی کے صدر تاج بابا راعین صحافیوں کو اعزاز سے نوازتے ہوئے

بارہ بنکی ( ابو شحمہ انصاری )

ہندالولی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ کے 811 ویں عرس کے مبارک موقع پر نگر پالیکا ممبر تاج بابا راعین  کے ذریعے غریبوں اور بے سہارا لوگوں کو کمبل تقسیم کئے گئے اس موقع پر ہی سماج میں اعلیٰ کام کرنے والے عوامی خدمت گاروں اور پل پل کی خبروں سے عوام کو آشنا کرنے والے صحافیوں اور اپنی شاعری کے ذریعے سماج کو آئینہ دکھانے والے شعرا کو شال اور مومنٹو دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔

اس پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق کابینی وزیر  اروند سنگھ گوپ  نے تاج بابا کے ذریعے منعقد کی گئی اس تقریب کی ستائش کی، انہوں نے کہا  کہ خواجہ صاحب نے جو پیغام دیا تھا اس پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کا یہ سب سے اچھا اسٹیج ہے ان کے نام سے جو یہ غریبوں کی سیوا کی جا رہی ہے اس سے سماج میں بہت اچھا پیغام جاتا ہے۔

اس موقع پر دوسرے مہمانانِ خصوصی صدر ممبر اسمبلی سریش یادو، سریندر ورما، سابق چیئر مین حفیظ بھارتی، عرفان قریشی،صدر عید گاہ کمیٹی عمیر قدوائی، سینئر سماج وادی لیڈر شہاب خالد، شمشاد راعین، صدرضلع بار ایسوسی ایشن نریندر ورما، صغیر امان اللہ بیورو چیف،حشمت اللہ بیورو چیف،طارق خان بیورو چیف، سرفراز وارثی، محمد رضی، کلب رضا، نامہ نگار اشرف، نامہ نگار طاہر عباس، نامہ نگار وکاس چوہان، بیورو چیف ڈاکٹر ریحان علوی، بیورو اتم پانڈے، ایڈیٹر جاوید ثاقب، بیورو بلونت، یوپی بیورو چیف ہفت روزہ “صدائے بسمل” ابو شحمہ انصاری، بیورو مہندر، نامہ نگار فخرِ عالم، شعراء میں ذکی طارق بارہ بنکوی، شعیب انور، زاہد بارہ بنکوی، فیض خمار سمیت سیکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

Recommended