Urdu News

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل

British Prime Minister Boris Johnson appeals to the people to remain calm

لندن،22دسمبر(انڈیا نیرٹیو)

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ عوام معمول کے مطابق شاپنگ کریں، خوراک، ادویات کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر

وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بندرگاہ ڈوور پر بحران کے حل کے لیے فرانسیسی حکام سے بات جاری ہے۔بورس جانسن نے کہا کہ نئے وائرس سے متعلق مختلف ممالک کے تحفظات سے آگاہ ہیں، 5 لاکھ افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاری ڈرائیورز کے ذریعے وائرس پھیلنے کا امکان انتہائی کم ہے، بندرگاہ ڈوور سے آنے والی اشیامجموعی مقدار کا صرف 20 فیصد ہیں۔

بورس جانسن نے کہا کہ فرانس کے صدر امانوئل میکرون سے بات ہوئی ہے، مسئلے کا حل چند گھنٹوں میں سامنے آسکتا ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری نے کہا کہ گزشتہ شب 500 لاریاں فرانس جانے کے لیے قطار میں کھڑی تھیں، سماجی دوری کاخیال رکھنا اب زیادہ ضروری ہے۔

واضح ہوکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک دوسری صورت ظاہر ہوئی ہے جس سے عوام میں سخت خوف کا ماحول ہے۔ اس سب کو دیکھتے ہوئے بورس جانس نے لوگوں سے نہ گھبرانے کے لیے کہا ہے۔

British Prime Minister Boris Johnson appeals to the people to remain calm

Recommended