Urdu News

بجٹ اجلاس: سوال کے جواب ایک سے دوسرے محکمہ میں گھومتے رہے ، ایم ایل اے پریشان

بجٹ اجلاس: سوال کے جواب ایک سے دوسرے محکمہ میں گھومتے رہے ، ایم ایل اے پریشان


بجٹ اجلاس: سوال کے جواب ایک  سے  دوسرے محکمہ میں گھومتے رہے ، ایم ایل اے پریشان 

پٹنہ ، 18 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

بہار قانون ساز اسمبلی کے وقفہ سوال کے دوران جمعرات کے روز  اسمبلی میں پوچھے گئے سوال ایک محکمہ سے دوسرے محکمہ میں گھومتے رہے اور ایم ایل اے پریشان نظر آئے۔ پہلا معاملہ بی جے پی ایم ایل اے ارون شنکر پرساد سے منسلک تھا تو دوسرا معاملہ آرجے ڈی کے ایم ایل اے اختر الاسلام شاہین کا تھا۔ ان دونوں نے الگ۔ الگ محکموں سے سوال کیا تھا لیکن متعلقہ محکموں نے دوسرے محکمہ نے دوسرے محکمہ سے منسلک ہے بتا کر جواب نہیں دیا۔ 

بی جے پی کے ممبر اسمبلی ارون شنکر پرساد نے محکمہ صحت انجینئرنگ سے متعلق سوال کیا تھا ۔ اس کے جواب میں محکمہ کے وزیر رام پریت پاسوان کا جواب سن کر بی جے پی ایم ایل اے نے کہا کہ ان کے اس سوال کو پہلے   پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے پنچایت راج محکمہ کا بتا کر پلا جھاڑ لیا تھا اور اب پھر و اپس  پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ ہی اس کا جواب دے رہا ہے ۔بی جے پی ایم ایل اے نے اسے بد قسمتی بتایا ۔ بی جے پی ایم ایل اے نے کہا کہ سوال کو ایک ۔ دوسرے کے جھولی میں ڈالنے والے عہدیداروں پر کارروائی کی جائے۔ 

آر جے ڈی کے ایم ایل اے اخترالاسلام شاہین نے  محکمہ شہری ترقیات اور رہائش سے متعلق ایک سوال کیا تھا۔ اس کے جواب میں محکمہ کے وزیرنائب وزیر اعلیٰ تار کیشور پرساد نے پنچایتی راج محکمہ کو یہ سوال بتایا ۔ اس کے بعد آرجے ڈی ایم ایل اے نے ایوان میں اس بات کی اطلاع دی کہ ان کے اسی سوال پر پہلے بھی محکمہ شہری ترقیات اور رہائش کی طرف سے یہی جواب دیا جاچکا ہے کہ سوال پنچایتی راج محکمہ سے جڑا ہے۔ اس پورے معاملے کو لیکر اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہا بھی سنجیدہ نظر آئے۔ ایوان میں ایم ایل اے کی طرف سے پوچھے گئے سوال کو لیکر ایسے لاپرواہ معاملہ کبھی دیکھنے کو ملا ہو۔ 

کنٹریکٹ اہل کاروں کو دی جائے گی اہمیت

بہار قانون ساز اسمبلی میں جمعرات کے روز ریو نیو اور لینڈ ریفارم کے وزیر نے کنٹریکٹ اہلکاروں کو تقرر کرنے کو لے کر ایک سوال سامنے آیا۔ اس کے جواب میں محکمہ کے وزیر رام سورت رائے نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ امینوں کی بحالی کا عمل جاری ہے اور اس میں کنٹریکٹ اہلکاروں کو اہمیت دیی جائے گی۔ 

رام سورت رائے نے کہا کہ امینوں کی بحالی کے عمل میں کنٹریکٹ کارکنوں کو پانچ سال سے خدمت پر وزن دیا جارہا ہے ، لیکن ان کی خدمت کو باقاعدہ بنانے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ قانون ساز اسمبلی میں حکومت کے اس جواب کے بعد اپوزیشن ممبران نے مطالبہ کیا کہ دس سال تک خدمات انجام دینے والے کنٹریکٹ  عملے کو اہمیت دی جائے۔ اس پر وزیر رائے نے کہا کہ باقاعدگی سے بحالی کے عمل میں پانچ سال سے زیادہ کا وزن نہیں دیا جاسکتا۔ اپوزیشن نے الزام لگایا امین بحالی کے عمل کے تحت اسی ڈگری کے طلباء کی تقرری کی تیاریاں کی جارہی ہیں ، جبکہ حکومت امین ڈگری لینے والوں کو ترجیح نہیں دے رہی ہے۔

ایوان میں بیوہ اور معذور کی پنشن کی رقم میں اضافے کا معاملہ اٹھا

بہار اسمبلی میں جمعرات کو بی جے پی رہنما راگھویندر پرتاپ سنگھ نے ضعیف العمر، بیوہ اور معذورکو دی جانے والی پنشن کی رقم کے معاملے کوایوان میں اٹھایا۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ امدادی رقم 400 ، ضعیف العمر، بیوہ اور مختلف اہلیت رکھنے والوں کو دی جاتی ہے،جو بہت کم ہے۔ ضعیف العمر ، بیوہ خواتین اورمعذور افراد اپنے خاندان چھوڑ کر آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہونے کی وجہ سے دوسرے درجے کے شہری بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معذوروں کے لیے دہلی میں دو ہزار سے پانچ ہزار روپے، ہریانہ میں 3000 روپے ، گوا میں 3000 روپے امداد ی رقم دی جارہی ہے۔ اسی طرح سے دیگر ریاستوں میں بھی تینوں قسموں کے بے بس کی مدد کرنے میں حکومت آگے ہے۔بہار میں صرف 400 روپے دیئے جارہے ہیں۔ معاشرتی تحفظ کے تحت ہریانہ کی طرح  ضعیف العمر کی پنشن ، بیوہ پنشن اور معذوری کی امداد کی رقم کو 400 سے بڑھا کر 3000 روپے کرنے کے لیے ایوان کے ذریعہ حکومت کی توجہ مبذول کراتے ہیں۔

اس کے جواب میں محکمہ سماجی بہبود کے وزیر مدن سہنی نے کہا کہ ریاستی حکومت 9 5 لاکھ لوگوں کو امدادی رقم دیتی ہے۔ بہار حکومت دیگر ریاستوں کے مقابلے میں پنشن یا دیگر امدادی رقوم فراہم نہیں کرسکتی ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے صرف 28 فیصد امداد دی جارہی ہے ، جب کہ بہار کو 72 فیصد ادا کرنا ہے۔

اس پر ضمنی سوال پوچھنے پر بی جے پی رہنما راگھویندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ میں وزیر کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں۔ وزیر کا یہ جواب ’’ہنسوا کے بیاہ میں کھرپی کے لگن ‘‘کی طرح ہے۔ ہمیں شرم اور افسوس ہے کہ آج جو وزیر جواب دے رہا ہے وہ کہیں سے بھی ٹھیک نہیں ہے۔ آج چھوٹی ریاستوں میں ہمیں زیادہ رقم دی جارہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اس کے ذریعہ رقم میں اضافہ کرے۔

Recommended