Urdu News

رام پر قابل اعتراض ٹویٹ پر شرجیل عثمانی کے خلاف مقدمہ درج

شرجیل عثمانی

رام پر قابل اعتراض ٹویٹ پر شرجیل عثمانی کے خلاف مقدمہ درج

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق اسٹوڈینٹ شرجیل عثمانی کے خلاف رام کے خلاف قابل اعتراض ٹویٹ کرنے پر ضلع جالنہ کے امبیڈکر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ یہ شکایت ہندو جاگرن منچ سے وابستہ امباداس امبھورے نے مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرایا ہے۔

شرجیل عثمانی نے رام کے خلاف ایک قابل اعتراض ٹویٹ کیا تھا۔ امباداس امبھورے نے بدھ کی رات عثمانی کے خلاف بھارتی تعزیرات ہند کی دفعہ 295 اے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا ہے۔ مقامی پولیس کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

شرجیل عثمانی کے خلاف رواں سال یلغار پریشد کے پروگرام میں ہندو معاشرے پر بلا روک ٹوک رائے زنی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پونہ پولیس نے اس معاملے میں شرجیل عثمانی کا بیان درج کیا ہے۔ بی جے پی رہنما اور مہاراشٹرا کے سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ریاستی حکومت سے اس معاملے پر سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے کی تفتیش ابھی جاری ہے۔

Recommended