Urdu News

کجریوال کی راشن اسکیم کو روکنے کا مرکز کا فیصلہ درست ہے: بی جے پی

کجریوال کی راشن اسکیم کو روکنے کا مرکز کا فیصلہ درست ہے: بی جے پی

کجریوال کی راشن اسکیم کو روکنے کا مرکز کا فیصلہ درست ہے: بی جے پی

(بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کے’ 'گھر گھر راشن‘فراہم کرنے کے منصوبے کو روکنے کے مرکز کے فیصلے کو جائز قرار دیتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ ایسا کرکے ایک بڑا گھوٹالہ ہونے سے بچا لیا گیا ۔

اتوار کے روز ، بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے ، یہاں ورچوئل میڈیم کے ذریعہ ایک پریس کانفرنس میں ، عام آدمی پارٹی پر یہ کہتے ہوئے الزام لگایا کہ اس اسکیم کے ذریعہ دہلی حکومت کا ارادہ غریبوں کے نام پر راشن غائب کرکے ایک گھوٹالہ کرنے کا تھا۔

انہوں نے کہا ، "دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے اس طرح سے بات کی ہے کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت دہلی کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم کررہی ہے ، جب کہ ایسا نہیں ہے۔

 قومی فوڈ سیکورٹی ایکٹ اور وزیر اعظم غریب کلیان راشن اسکیم کے ذریعہ دوسری ریاستوں کی طرح دہلی میں بھی غریبوںکو راشن پہنچائے جارہے ہیں۔ فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت دہلی حکومت گندم پر صرف 2 روپے فی کلو ادا کرتی ہے ، جب کہ مرکزی حکومت 23.7 روپے فی کلوگرام ادا کرتی ہے۔ چاول پر تین روپے۔ فی کلو اور مرکزی حکومت 33.79 روپے فی کلو۔

مسٹر پاترا نے کہا کہ "اگر مسٹر کجریوال اس کے علاوہ راشن بھی تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو وہ اس کے لیے راشن خرید سکتے ہیں۔ راشن نوٹیفائیڈ ریٹ پر خریدا جاسکتا ہے۔ مرکزی حکومت یا کسی کو بھی اعتراض نہیں ہوگا۔"

Recommended