Urdu News

فوج کے سربراہ جرنل ایم ایم نرونے جمہوریہ کوریہ کے دورے پر روانہ

فوج کے سربراہ جرنل ایم ایم نرونے جمہوریہ کوریہ کے دورے پر روانہ

<p dir="RTL">چیف آف آرمی اسٹاف(سی او اے ایس). جنرل ایم ایم نرونے تین دن کے دورے پر جمہوریہ کوریہ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ 30 دسمبر 2020ء تک وہاں قیام کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ جمہوریہ کوریہ کی فوجی اور سویلین قیادت کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔</p>
<p dir="RTL">جنرل نرونے سول نیشنل سیمیٹری اور جنگی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ وہ  جمہوریہ کوریہ کے نیشنل ڈیفنس کے وزیر جمہوریہ کوریہ کے آرمی چیف، چیئرمین آف جوائنٹ چیف آف اسٹاف. اور ڈیفنس ایکویزیشن پروگرام ایڈمنسٹریشن (ڈی اے پی اے) کے وزیر کے ساتھ ملاقات کریں گے. جہاں وہ بھارت اور جمہوریہ کوریہ کے درمیان دفاعی تعلقات بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔</p>
<p dir="RTL">فوج کے سربراہ اِنجے کنٹری ، گینگ وون صوبے میں کوریہ کومباٹ ٹریننگ سینٹر  اور ڈائجیان میں ایڈوانس ڈیفنس ڈیولپمنٹ (اے ڈی ڈی) کا بھی دورہ کریں گے۔</p>.

Recommended