بھارت درشن

چیف آف دی آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) منی پور کے دورہ پر روانہ

چیف آف دی آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) منی پور کے دورہ پر روانہ

بری فوج کے سربراہ، جنرل منوج پانڈے 27 اور 28 مئی، 2023 کو منی پور کا دورہ کریں گے۔ آرمی چیف مختلف مقامات کا دورہ  کرکے مقامی.  فارمیشن کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کرکے زمینی حالات کا جائزہ لیں گے۔ وہ جوانوں سے بھی بات چیت کریں گے۔

28 مئی، 2023 کو موجودہ حالات پر بات چیت اور صلاح و مشورہ کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے وہ منی پور کی عزت مآب گورنر، محترمہ انوسوئیا اوئیکے، وزیر اعلیٰ جناب این بیرن سنگھ اور منی پور کے چیف سیکورٹی ایڈوائزر. جناب کلدیپ سنگھ سے بھی ملاقات کریں گے. تاکہ جلد از جلد  حالات کو معمول پر لایا جا سکے۔

بری فوج کے سربراہ، جنرل منوج پانڈے 27 اور 28 مئی، 2023 کو منی پور کا دورہ کریں گے

منی پور میں داخلی سلامتی کے حالات کو دیکھتے ہوئے  ریاستی انتظامیہ نے 3 مئی. 2023 کو فوج اور آسام رائفلز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا تھا۔ فوری جوابی کارروائی کے طور پر فوج اور آسام رائفلز نے حساس اور سرحدی علاقوں میں سرگرمی سے  بالا دستی قائم کرکے حالات کو پرامن بنانے کے لیے 135 کالم تعینات کیے۔ تقریباً 35000 شہریوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا. اور فوج اور آسام رائفلز کے ذریعے دوسرے مقامات پر منتقل کیے گئے شہریوں کو فوری راحت اور انسانی مدد فراہم کی گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago