Categories: بھارت درشن

مغربی بنگال میں مردم شماری میں مسلمانوں کی تعداد میں اضافے کا دعویٰ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مردم شماری کے دفتر کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں مغربی بنگال میں گزشتہ ایک سال میں مسلمانوں کی آبادی میں 26 لاکھ کے اضافے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ بھارت میں مردم شماری ہر 10 سال بعد کی جاتی ہے۔ اس عمل میں کم از کم پانچ سال لگتے ہیں۔ یہ سروے مختلف معاشی اور سماجی بنیادوں پر ہوتا ہے۔ مردم شماری کے دفتر کے مطابق 2020 میں مغربی بنگال میں مسلمانوں کی آبادی دو کروڑ 48 لاکھ 54 ہزار 625 تھی۔ 2021 میں یہ بڑھ کر دو کروڑ 82 لاکھ 53 ہزار 444 ہونے کی امید ہے۔ دوسرے لفظوں میں ایک سال میں یہ فرق 25 لاکھ 96 ہزار 719 ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
2011 کی سروے رپورٹ باضابطہ طور پر 25 اگست 2015 کو جاری کی گئی۔ اس کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کی آبادی میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مغربی بنگال میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔ مغربی بنگال کی کل آبادی 9.12 ملین ہے۔ مذہب کی بنیاد پر چھ کروڑ چار لاکھ ہندو ہیں۔ ہندو، مغربی بنگال کی کل آبادی کا 60.53 فیصد ہیں۔ مسلمانوں کی آبادی 2.4 کروڑ تھی جو کل آبادی کا 26.01 فیصد ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ریاست کے قائد حزب اختلاف شوبھندو ادھیکاری نے ریاست میں آبادی پر قابو پانے کے لئے خصوصی مردم شماری کا مطالبہ کیا ہے۔ شوبھندو کا دعویٰ ہے، ''آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئیقانون کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے ہمیں مغربی بنگال میں خصوصی مردم شماری کی ضرورت ہے۔ شوبھندو کا کہنا ہے کہ بنگال کو بچانا ہے، بنگلہ دیشی دراندازوں، روہنگیاوں کو بھگانا ہے تو مزید سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مرکزی حکومت یہ انتظام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کشمیر کو سیدھا کیا، ہم بنگال کو سیدھا کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سال عالمی بینک کی "ورلڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ" کا تھیم "بہتر زندگیوں کے لئے ڈیٹا" ہے۔ ماہر عمرانیات اوروبندو گھوش کے مطابق مردم شماری کے تناظر میں، "معاشرے کی ترقی میں اس کا کردار ناقابل تردید ہے۔ ڈیٹا بیس بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔"</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago