Categories: کھیل کود

جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں شائقین کی 100 فیصد حاضری کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 نومبر کو رانچی کے جے ایس سی اے گراونڈ میں ہونے والے ٹی 20 میچ کے دوران 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت دینے کے خلاف جمعرات کے روز ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے۔ ہائی کورٹ کے وکیل دھیرج کمار نے یہ عرضی دائر کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وکیل نے جھارکھنڈ کے چیف سکریٹری، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اور جھارکھنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو فریق بنایا ہے۔ ایڈوکیٹ دھیرج کمار نے بتایا کہ جھارکھنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن 100 فیصد شائقین کے ساتھ اسٹیڈیم میں میچ منعقد کر کے لوگوں کی صحت سے کھیل رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے کووڈ سے متعلق جاری کردہ ایس او پی کی مکمل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ مندروں، عدالتوں سمیت تمام عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر صرف 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پھریہاں پر 100 فیصد پوری گنجائشکے ساتھ 40 ہزار تماشائیوں کے ساتھ میچ دکھائے جانے  کی اجازت کس بنیاد پر دی گئی؟ وکیل نے عدالت میں درخواست کی جلد سماعت کے لیے خصوصی استدعا کی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago