وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے وزیر اعظم نر یندر مودی سے کاویری طاس ودا تھیرو کے لیے نیلامی عمل منسوخ کر نے کی اپیل
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ نے کاویری طاس میں وداتھیرو کے لیے نیلامی کے عمل کو منسوخ کرنے کی وزیر اعظم سے اپیل کی ہے۔تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم-کے- سٹالن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ کاویری طاس میںVadatheru کے لیے نیلامی کے عمل کو منسوخ کرنے کی خاطر پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کو ہدایت دیں۔ آج وزیر اعظم کو ایک مکتوب میں جناب سٹالن نے وزیر اعظم سے وزارت کو یہ ہدایات دینے کی اپیل کی کہ وہ ہائیڈرو کاربن کے امکانات اور اُسے نکالنے کے لیے مستقبل میں کسی نیلامی کی خاطر ریاست کے کسی علاقے کی نشاندہی سے قبل ابتداسے ہی ریاستی حکومت سے مشورہ کرے۔
تمل ناڈو حکومت کا یہ نظریہ ہے کہ کاویری طاس اور اُس کے پڑوس کے اضلاع میں ہائیڈرو کاربن کا کوئی نیا پروجیکٹ شروع نہیں کیا جانا چاہیے، تاکہ کاویری طاس کے لاکھوں کسانوں کے مفادات اور زرعی ماحولیات کا تحفظ ہو سکے۔وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ ہائیڈرو کاربن پراجیکٹ، Tamilnadu Protected Agricultural Zone Development Act
کی خلاف ورزی ہے۔ وزیر اعلیٰ جناب سٹالن نے کہا کہ اس زرعی معیشت میں ہائیڈرو کاربن نکالنے کے منفی اثرات کے خدشات کے سبب، نیلامی شروع ہونے سےPudu Kottai اور پڑوسی اضلاع میں پہلے ہی عوامی احتجاج کا آغاز ہو چکا ہے۔