Urdu News

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے لگوایا کورونا کا ٹیکہ

وزیر اعلیٰ نتیش کمار


وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے لگوایا کورونا کا ٹیکہ

بہار میں پیر کے روز کورونا کے ویکسی نیشن کا تیسرا مرحلہ وزیر اعلیٰ کے ٹیکہ لگوانے کے ساتھ ہی شروع ہوگیا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوایا۔ 

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کوروناکی ویکسی نیشن کے تیسرے مرحلے کی شروعات پیر کو خود ٹیکہ لے کر کیا۔ انہوں نے پٹنہ کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں کورونا کی ویکسین لگوائی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا آج 70 واں سالگرہ بھی ہے۔کورونا ویکسین لینے کے بعد وزیر اعلی نصف گھنٹے تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے۔

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ساتھ ریاستی وزیر صحت منگل پانڈے اور وجے کمار چودھری نے بھی کورونا کا ٹیکہ لیا۔ تیسرے مرحلہ میں 60 سال اور اس سے اوپر کے لوگوں کو ٹیکہ لگوانا ہے۔ بہار کے تمام شہریوں کو کورونا ویکسین مفت دی جائے گی۔

 ریاستی حکومت نجی اسپتالوں میں ویکسین لینے کے لیے وصول کی جانے والی فیس ادا کرے گی ۔اس کا مقصد ریاست میں 60 سال سے زیادہ عمر کے تقریبا01.1 کروڑشہریوں کو ٹیکہ دینے کا ہدف ہے۔ 

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی ٰنے کہا کہ تمام شہریوں کو کورونا ویکسین ضرور لینی چاہیے۔ انہوں نے صحافیوں کو ٹیکہ لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو کئی مقامات پر جانا ہوتا ہے اس لیے ان کی حفاظت بھی ضروری ہے۔ 

بہار میں کوروناویکسی نیشن کا تیسرا مرحلہ شروع

نتیش کمار نےاندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائس (آئی جی آئی ایم ایس ) شیخ پورہ، پٹنہ احاطہ میں یہ ٹیکہ لگوایا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ساتھ ریاست کے دونوں نائب وزرا اعلیٰ تار کشور پرساد اور رینو دیوی ، وزیر تعلیم وجے چودھری اور وزیر توانائی وجیندر یادو نے بھی کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز لیا۔ 

وزیر اعلیٰ  نتیش کمار نے اس دوران اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سبھی ایم ایل اے اور وزا کی ویکسینیشن آئی جی آئی ایم ایس میں ہی ہوگا۔ 31 مارچ کو ٹیکہ کا دوسرا ڈوز ملے گا۔ 

بہار کے تمام لوگوں کو مفت ملے گا کورونا ٹیکہ 

بہار میں انتخابی وعدے کو پورا کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش نے کہا کہ ریاست کے تمام شہریوں کو مفت میں کورونا ویکسین دی جائے گی۔ اگرچہ مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ نجی اسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ 250 روپے وصول کیے جائیں گے ، لیکن بہار کے تمام نجی یا سرکاری اسپتالوں میں ویکسین لینے کے لیے کسی بھی فیس کی ادائیگی نہیں ہوگی۔

 ایسی صورت حال میں ریاستی حکومت نجی اسپتالوں میں ویکسی نیشن کے اخراجات ادا کرے گی۔ یہ اعلان اتوار کے روز وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کورونا ویکسی نیشن کے تیسرے مرحلے کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ اس سلسلے میں نتیش کابینہ نے نومبر 2020 میں ہی مفت ویکسی نیشن کے فیصلے کو منظور کیا تھا۔

تیسرے مرحلے میں 50 نجی اسپتال ویکسین دیں گے

محکمہ صحت نے تیسرے مرحلے کے  ویکسی نیشن  مہم سے نجی شعبے کے 50 اسپتالوں کو جوڑا ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں کم از کم ایک نجی اسپتال کو ویکسینیشن مہم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس مرحلے پر مقررہ عمر کی حد کے حامل کوئی بھی شہری خود کووڈ۔ 2.0 پورٹل پر ویکسی نیشن کے لیے مقام اور تاریخ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ نیز انہیں نجی یا سرکاری اسپتال میں ویکسین کے لیے انتخاب کا اختیار فراہم کیا جائے گا۔ ایسی صورت حال میں نجی اسپتال بھی کورونا ویکسین مہم میں حصہ لیں گے۔

Recommended