نئی دہلی،6 جنوری (اندیا نیرٹیو)
دہلی سمیت پورا شمالی ہندوستان شدید سردی کی گرفت میں ہے۔ اس وقت دہلی میں ملک کے ہل اسٹیشنوں سے بھی زیادہ سردی ہے۔ جمعرات کو دہلی کا کم از کم درجہ حرارت 3 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جب کہ تین مقامات پر یہ 2.2 سے 2.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کو ڈلہوزی کا کم از کم درجہ حرارت 4.9 ڈگری سیلسیس، دھرم شالہ میں 5.2 ڈگری سیلسیس، کانگڑا میں 3.2 ڈگری سیلسیس، شملہ میں 3.7 ڈگری سیلسیس، دہرادون میں 4.6 ڈگری سیلسیس، مسوری میں 4.4 ڈگری سیلسیس اور نینی تال میں 4.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، دارالحکومت کے کچھ علاقوں کو 6 اور 7 جنوری کو بھی سرد لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سیلسیس کے آس پاس درج کیا جا سکتا ہے۔ اسی لیے سرد لہر کا ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اسکائی میٹ ویدر کے نائب صدر (موسم سائنس اور موسمیاتی تبدیلی) مہیش پلاوت کے مطابق نئے سال تک پہاڑوں پر جو برف باری ہوئی ہے۔ شمال مغربی ہواؤں کے ذریعے اسی کی ٹھنڈک دہلی کو سرد بنا رہی ہے۔ ابھی دو دن تک کولڈ ڈے والی حالت بنی رہے گی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…