تہذیب و ثقافت

پبلی کیشنز ڈویژن عالمی کتاب میلے میں اپنی کتابوں کی نمائش کرے گا

حکومت ہند کا پریمیئر پبلشنگ ہاؤس پبلی کیشنز ڈویژن 31 ویں نئی دہلی عالمی کتاب میلے میں کتابوں اور جرائد کے اپنے بھرپور ذخیرے کی نمائش کرے گا۔یہ عالمی کتاب میلہ  ملک کے مشہورترین  کتاب میلوں میں سے ایک ہے۔یہ 9 روزہ میگا بک میلہ 25 فروری سے 5 مارچ 2023 تک پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد منعقد کیا جائے گا۔ اس کا اہتمام حکومت ہند کی وزارت تعلیم کے تحت کام کرنے والی ایک خود مختار تنظیم نیشنل بک ٹرسٹ کے ذریعہ  انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے تعاون سے کیا جا   رہا ہے۔ پبلی کیشنز ڈویژن

ڈویژن کے بارے میں:

پبلی کیشنز ڈویژن اپنے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کتابوں کے ذخیرے کی نمائش کرے گا، جس میں ہندوستان کی تحریک آزادی کی جھلکیاں پیش کی  گئی ہیں  اور ان مجاہدین  آزادی کو یاد کیا گیا ہے  جنہوں نے اپنی زندگی قوم کے لیے وقف کر دی تھی۔ کتابوں  کی اس  نمائش میں تاریخ، فن اور ثقافت، گاندھیائی ادب، زمین اور لوگ، شخصیات اور سوانح عمری، سنیما، بچوں کا ادب جیسے موضوعات پر کتابوں کے علاوہ اوربھی  بہت کچھ شامل ہو گا۔ اس کے علاوہ، ڈویژن اپنی پریمیئر راشٹرپتی بھون سیریز کی کتابوں کے ساتھ ساتھ میلے میں صدور، نائب صدور اور وزیر اعظم کی تقاریر بھی پیش کرے گا، جنہیں خصوصی طور پر پبلی کیشنز ڈویژن کے ذریعہ شائع کیا گیا ہے۔

یہ ڈویژن معلومات سے بھرپور کتابوں کے اپنے  ذخیرے میں  قارئین کو ہندوستان کے  مالا مال ثقافتی ورثے کی گہری فہم کے ساتھ ساتھ عصری معاملات کے بارے میں گہری معلومات فراہم کرانے پر توجہ مرکوز  کررہا ہے۔

کتابوں کے علاوہ ڈویژن کے معروف جریدے یوجنا، کروکشیتر اور آج کل بھی بک اسٹال پر دستیاب ہوں گے۔ بچوں کی مشہور میگزین بال بھارتی بھی نمائش کا حصہ ہوگی۔ روزگار سے متعلق  ڈویژن کا مقبول ترین ہفتہ وار اخبار  ایمپلائمنٹ نیوز(روزگار سماچار) بھی دستیاب ہوگا۔

اپنی کتابوں اور جرائد کی نمائش اسٹال نمبر 171-186، ہال نمبر 5، پرگتی میدان، نئی دہلی میں کرے گا۔

کتابوں اور جرائد کا ذخیرہ ہے جو قومی اہمیت کے موضوعات اور ہندوستان کے مالا مال  ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔ 1941 میں قائم کیا گیا، پبلی کیشنز ڈویژن حکومت ہند کا ایک اہم  پبلیشنگ  ہاؤس ہے جو مختلف زبانوں میں اور ترقی، ہندوستانی تاریخ، ثقافت، ادب، سوانح حیات، سائنس، ٹیکنالوجی، ماحولیات اور روزگار جیسے متنوع موضوعات پر کتابیں اور جرائد پیش کرتا ہے۔ ڈویژن کو قارئین اور ناشرین کے درمیان اعتبار حاصل ہے اور مواد کی صداقت کے لیے اسے  پہچانا جاتا ہے۔ پبلی کیشنز ڈویژن

ڈویژن کی اہم اشاعتوں میں مقبول ماہانہ جریدے جیسے یوجنا، کروکشیتر اور آج کل کے ساتھ ساتھ  روزگار سے متعلق ہفتہ وار اخبارات  ’ایمپلائمنٹ نیوز‘ اور ’روزگار سماچار‘ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پبلی کیشنز ڈویژن حکومت کی باوقار سالانہ حوالاجاتی کتاب  ’انڈیا ایئر بک‘ بھی شائع کرتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago