جموں و کشمیر میں کمرشل فلوری کلچر کسانوں کو حکومت کے زیر اہتمام اسکیموں اور دیگر متعلقہ مداخلتوں کی مدد سے ان کے منافع کو بڑھانے میں مدد فراہم کررہا ہے۔کمرشل فلوری کلچر، باغبانی کی ایک خصوصی شکل ہے جس کا مقصد کاشتکاروں کی آمدنی کو بڑھانا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے جس میں آرائشی نرسریوں کا قیام، خوشبودار تیل کی فصلوں کی فارمنگ جیسے لیوینڈر، گلاب، کارنیشن، جربیرا، للیئم کے کٹ پھولوں کی پیداوار کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔
جموں و کشمیر میں تجارتی فلوری کلچر سیکٹر کے فروغ کے لیے مرکزی طور پر سپانسر شدہ اسکیمیں جیسے ایم آئی ڈی ایچ، آر کے وی وائی اور اے ٹی ایم اےکو لاگو کیا جا رہا ہے۔ محکمہ کسانوں / کاشتکاروں کے لئے جموں و کشمیر کے اندر اور باہر تربیت کے باقاعدہ سیشنز کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ انہیں فلوری کلچر سیکٹر میں جدید رجحانات سے آگاہ کیا جا سکے۔بے لیے اپنا کاروبار شروع کرتے ہیں۔
کمرشل فلوری کلچر کے حصے کے طور پر لیوینڈر کی کاشت نے جموں اور کشمیر میں کسانوں کی قسمت بدل دی ہے ’اروما مشن یا پرپل ریوولیوشن‘ کے تحت، مرکزی حکومت کی جانب سے یو ٹی کی کسان برادری کی زندگیوں کو بدلنے کی پہل ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، جامنی یا لیوینڈر انقلاب کا آغاز 2016 میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی مرکزی وزارت نے سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل آروما مشن کے ذریعے کیا تھا۔ اس مشن کا مقصد درآمد شدہ خوشبودار تیلوں سے گھریلو اگائی جانے والی اقسام کی طرف منتقل کرکے گھریلو خوشبودار فصل پر مبنی زرعی معیشت کو سہارا دینا ہے۔