Urdu News

ناگپور میں نابالغ ہندو لڑکیوں کوحجاب پہنانے کاالزام، شکایت درج

ناگپور میں نابالغ ہندو لڑکیوں کوحجاب پہنانے کاالزام

ناگپور، 05 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں نابالغ ہندو لڑکیوں کو ' حجاب ڈے ' کی آڑ میں حجاب پہننے کے لیے دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے مقامی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم مسلم لڑکیوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح  ناگپور کے سول لائن کے علاقے میں برقعہ پہنے ہوئے کچھ مسلمان لڑکیاں صبح کو سیر کر رہی نابالغ ہندو لڑکیوں کودھوکہ اور 'حجاب ڈے' کی آڑ میں حجاب پہننے کی ترغیب دے رہی تھیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ مسلم کمیونٹی کی چار پانچ لڑکیاں شہر کے رامگیری روڈ پر برقع پہن کر پمفلٹ تقسیم کر رہی تھیں۔ جب وہاں سے گزرنے والے کچھ لوگوں نے اس معاملے کا ادراک کیا اور ان میں رکاوٹ ڈالی تو پمفلٹ تقسیم کرنے والی لڑکیاں ان کے ساتھ الجھ گئیں، لیکن مارننگ واک کرنے والوں کا بڑھتا ہوا دباؤ دیکھ کر مسلمان لڑکیاں وہاں سے چلی گئیں۔

اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر شہر میں ہلچل مچ گئی۔ اس کے بعد وی ایچ پی،بجرنگ دل  نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ شکایت میں نامعلوم مسلم لڑکیوں کے گاڑیوں کے نمبر بھی درج کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے مقامی ایس ایچ او ونود چودھری نے کہا کہ وی ایچ پی کی جانب سے درج شکایت پر تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Recommended