Categories: بھارت درشن

ناگپور میں نابالغ ہندو لڑکیوں کوحجاب پہنانے کاالزام، شکایت درج

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ناگپور، 05 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں نابالغ ہندو لڑکیوں کو ' حجاب ڈے ' کی آڑ میں حجاب پہننے کے لیے دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے مقامی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم مسلم لڑکیوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح  ناگپور کے سول لائن کے علاقے میں برقعہ پہنے ہوئے کچھ مسلمان لڑکیاں صبح کو سیر کر رہی نابالغ ہندو لڑکیوں کودھوکہ اور 'حجاب ڈے' کی آڑ میں حجاب پہننے کی ترغیب دے رہی تھیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ مسلم کمیونٹی کی چار پانچ لڑکیاں شہر کے رامگیری روڈ پر برقع پہن کر پمفلٹ تقسیم کر رہی تھیں۔ جب وہاں سے گزرنے والے کچھ لوگوں نے اس معاملے کا ادراک کیا اور ان میں رکاوٹ ڈالی تو پمفلٹ تقسیم کرنے والی لڑکیاں ان کے ساتھ الجھ گئیں، لیکن مارننگ واک کرنے والوں کا بڑھتا ہوا دباؤ دیکھ کر مسلمان لڑکیاں وہاں سے چلی گئیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر شہر میں ہلچل مچ گئی۔ اس کے بعد وی ایچ پی،بجرنگ دل  نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ شکایت میں نامعلوم مسلم لڑکیوں کے گاڑیوں کے نمبر بھی درج کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے مقامی ایس ایچ او ونود چودھری نے کہا کہ وی ایچ پی کی جانب سے درج شکایت پر تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تحقیقات کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago