Categories: عالمی

طالبان حکومت سازی میں کیوں کر رہے ہیں تاخیر؟ پردے کے پیچھے کی کیا ہے کہانی؟

کابل: کابل ایئر پورٹ(Kabul Airport) سے امریکہ(America) کے آخری طیارہ کے پرواز بھرنے کے ساتھ ہی طالبان(Taliban) کا پورے افغانستان(Afghanistan) پر قبضہ ہوگیا ہے۔ طالبان کو افغانستان پر قبضہ جمائے اب دو ہفتے سے زیادہ کا وقت ہوچکا ہے، لیکن ابھی بھی طالبان حکومت کی تشکیل کو لے کر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ خبر ہے کہ طالبان نے نئی حکومت کی تشکیل کو اگلے ہفتے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔

ایسا مانا جا رہا ہے کہ طالبان کی کوشش ہے کہ وہ اس دوران دنیا کو یہ بتائے کہ وہ اب پرانا طالبان نہیں ہے۔ دنیا کے سامنے اپنی نئی پہچان بنانے کی کوششوں میں مصروف طالبان اب ایک ایسی حکومت بنانا چاہتا ہے کہ جو جامع اور بین الاقوامی برادری کو ناقابل قبول ہو۔

اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ طالبان ہفتہ کو کابل میں نئی حکومت کی تشکیل کرنے کا اعلان کرے گا۔ ایسا مانا جا رہا تھا کہ طالبان کے شریک بانی عبدالغنی برادر طالبان کی نئی حکومت کی قیادت کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 15 اگست کو کابل پر جب طالبان نے دوسری بار قبضہ کیا تھا۔ اس وقت ایسا مانا جا رہا تھا کہ طالبان بہت جلد نئی حکومت اور کابینہ اراکین کا اعلان کردے گا۔

اب یہ سوال اٹھنا لازمی ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے اعلان میں اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے۔ اس کے پیچھے کئی وجہ سمجھ میں آتی ہیں۔ افغانستان میں اس وقت کے حالات پر نظر دوڑائیں تو افغانستان کی اقتدار حاصل کرنے کو لے کر طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ وہیں دوسری طرف پنجشیر میں طالبان جنگجووں اور باغی گروپ کے درمیان جنگ جاری ہے۔

ملا عبدالغنی برادر اور حقانی گروپ کے درمیان ہوئی گولہ باری

خبر ہے کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے لیڈر اقتدار میں شراکت کو لے کر آپس میں ہی بھڑ گئے ہیں۔ خبر ہے کہ طالبان کے شریک بانی عبدالغنی برادر اور حقانی نیٹ ورک کے درمیان گولہ باری ہوئی ہے۔ افغانستان کے اخبار پنجشیر آبزرور کے مطابق، انس حقانی کی طرف سے گولی چلائی گئی، جس میں ملا عبدالغنی برادر زخمی ہوگئے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر کا اس وقت پاکستان میں علاج چل رہا ہے۔ حالانکہ فی الحال ان حقائق کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago