Urdu News

حکومت ِ پاکستان کامکمل خاتمہ دسمبر تک: مولانا فضل الرحمان

حکومت ِ پاکستان کامکمل خاتمہ دسمبر تک: مولانا فضل الرحمان

<h3 style="text-align: center;">حکومت ِ پاکستان کامکمل خاتمہ دسمبر تک: مولانا فضل الرحمان</h3>
<p style="text-align: right;">گوجرانوالہ</p>
<p style="text-align: right;">جمعیت علما ئےاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کا خاتمہ   دسمبر میں تقریباً طے ہے۔حکومت کی ہمت اب پست ہوچکی ہے ۔مزید ان کا کہنا ہے کہ ملک میں اگر کوئی سلیکٹڈ ہے تو ایک سلیکٹر کا رول بھی انہیں  نہیں بھولنا چاہیے۔ اب سلیکٹر اپنا کام کررہا ہے تو حکومت کو کوئی مضائقہ نہیں ہونا چاہیے ۔موصوف نے مزید کہا کہ  ہم  سب پاکستانی اداروں کا احترام کرتے ہیں ،ہماری لڑائی فوج  سے بالکل نہیں ہے تاہم اگر حکومتِ پاکستان آئین کی پامالی پر بضد ہیں  اورانتخابات میں دھاندلیوں کو جائز گردانتی  ہیں حکومت کے خلاف بولنا ہمارا حق ہے۔ہم نے کبھی مداخلت نہیں کی بلکہ اداروں کی طرف سے بے جا مداخلت نے ہم سب کی شبیہ کو داغدار کیا ہے۔</p>
<p style="text-align: right;">گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج گوجرانوالہ میں عوام کا امڈتا ہوا سیلاب  ،آمرانہ حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کےلیے تیار ہے ۔ہمیں یہ احتجاج ایک نہ تھمنے والا سمندردیکھائی دے رہا ہے جس میں حکومتِ وقت کو غرق کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ گوجرانوالہ پہلوانوں کا شہر ہے ،پہلوان اب میدان میں اتر چکے ہیں ،جعلی حکمران اب ایک ٹمٹماتا ہوا چراغ ہے ،اب جمہوریت کی صبح طلوع ہونے والی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کے خوب صورت چہرے کو جس طرح گرد آلود کیا ،عوام جمہوریت کے خوب صورت چہرےایک با ر پھر سامنے لانے کے لیے نکلے ہیں،جعلی حکمران اپنے انجا م کو پہنچنے والے ہیں ،آج کے اس اجتماع کے موقع پر گوجرانوالہ کا شکر گزار ہوں ،جب یہاں سے آزادی مارچ لے  کرگزرے تھے ،عوام نے جس طرح استقبال کیاتھا وہ بھول نہیں سکتا ۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم اس نا جائز حکومت کے خلاف پہلے دن سے کھڑے رہے اور آج پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی صورت میں تمام جمہوریت پسند قوتیں ایک تحریک کا آغاز کر رہی ہیں ،اب اس تحریک کا طوفان دوسرے شہروں میں بھی جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جلسے سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس سے ہندستان  میں خوش منائی جا رہی ہے ،ہندستان  نے اس دن بھی خوشی منائی تھی جب پاکستان میں جعلی وزیراعظم مسلط کیا گیا تھا ،آئین قتل ہو رہا تھا ،جمہوریت کا خون ہو رہا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ بنا رہے ہیں ،ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر قانون بنا رہے ہیں اور پھر بھی کہتے ہیں کہ ہم کسی کے ایجنڈے پر نہیں پر کام نہیں کرتے ہیں ، حکومت تو اسرائیل کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ۔</p>.

Recommended