Urdu News

پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کارکنان کابی جے پی دفتراور مختلف مقامات پراحتجاج

پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کارکنان کابی جے پی دفتراور مختلف مقامات پراحتجاج

حیدرآباد،5اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

اترپردیش میں پرینکاگاندھی کی گرفتاری کے خلاف کانگریس کارکن اچانک حیدرآبادمیں بی جے پی دفتر پہنچ گئے اوردھرنامنظم کیا۔ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمارگوڑاورمہیلاکانگریس کی صدرسنیتاراوکی قیادت میں کارکنوں نے اچانک بی جے پی آفس پہونچ کرمودی اوریوگی حکومتوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔کانگریس کارکن بی جے پی دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن پولیس نے روک دیا۔اچانک احتجاج سے پریشان پولیس ملازمین کو صورتحال پر قابو پانے میں دشواری پیش آئی۔ زائد پولیس فورس کو طلب کرکے کانگریس قائدین کو حراست میں لے کر بیگم بازارپولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔

کانگریس احتجاج کے وقت بی جے پی دفتر کے روبرواس وقت کشیدگی پیداہوگئی جب بی جے پی کارکن بھی جمع ہوگئے اورنعرہ بازی کرنے لگے۔پولیس نے بی جے پی دفتر کے اطراف سیکوریٹی میں اضافہ کردیا۔کانگریس قائدین نے الزام عائدکیاکہ پرینکاگاندھی کی گرفتاری ثبوت ہیکہ کانگریس کی بڑھتی مقبولیت سے یوگی حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے۔8احتجاجی کسانوں کوہلاک کردیاگیااورکانگریس قائدکودورہ سے روکنے کیلئے گرفتاری کی گئی۔

احتجاجیوں میں بی سی ڈپارٹمنٹ کے صدرنشین سریکانت گوڑ،ایس سی ڈپارٹمنٹ کے صدر نشین پریتم،پارٹی ترجمان سدھاکر ریڈی اوریوتھ کانگریس و این ایس یو آئی کے قائدین شامل تھے۔اسی دوران جے گیتا ریڈی نے پولیس اسٹیشن بیگم بازار پہنچ کر گرفتار شدگان سے ملاقات کی۔ رکن اسمبلی جگا ریڈی نے سنگا ریڈی چوراہے پر راستہ روکو احتجاج منظم کیا جس پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور، صدرپردیش کانگریس ریونت ریڈی، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا، سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤاوردیگرقائدین نے اترپردیش میں پرینکا گاندھی کی گرفتاری کی مذمت کی اور الزام عائد کیا کہ نریندر مودی کے اشارہ پر یوگی حکومت نے یہ گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

Recommended