Urdu News

صنعتی ورکروں کے لئے صارفین کی قیمت کا عدد اشاریہ

پیوش گوئل نے آئی ایس اے اسٹیل کانکلیو کے تیسرے ایڈیشن سے خطاب کیا

 

محنت اور روز گار کی وزارت سے منسلک لیبر بیورو کا دفتر، ملک کے 88 صنعتی لحاظ سے اہم مراکز میں پھیلی 317 مارکیٹوں سے جمع شدہ خوردہ قیمتوں کی بنیاد پر ہر ماہ صنعتی کارکنوں کے لئے صارفین کی  قیمتوں  کا عدد اشاریہ مرتب کر تا ہے۔ یہ اشاریہ 88 مراکز اور  پورے بھارت کے لئے مرتب کیا  جاتا ہے اور گزرنے والے مہینے کے آخری کام کے دن جاری کیا جاتا ہے۔ ماہ جون ، 2022 ء کا عدد اشاریہ اس پریس ریلیز میں جاری کیا جا رہا ہے۔

جون، 2022 ء کے لئے کل ہند  سی پی آئی – آئی ڈبلیو  میں 0.2  پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 129.2 ( ایک سو انتیس اعشاریہ دوپر پہنچ گیا ہے ۔  ایک ماہ  کی فی صدی تبدیلی  میں یہ پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.16 فی صد کا اضافہ ہوا ہے  اور  یہ ایک سال پہلے اسی مہینے  کے ریکارڈ کے مطابق 0.91 فی صد زیادہ ہے۔

موجودہ عدد اشاریے میں سب سے زیادہ  دباؤ خوراک اور مشروبات کے گروپ کا سامنے آیا ہے ، جو کل تبدیلی میں  0.20 فی صد پوائنٹس کا  تعاون کرتا ہے ۔ اشیاء کی سطح پر آلو، پیاز، ٹماٹر، بند گوبھی، سیب، کیلا، دھنیا، مرچ خشک، تازہ مچھلی، پولٹری چکن، وڑا، اڈلی ڈوسا، پکا ہوا کھانا، کوکنگ گیس، مٹی کا تیل، گھریلو بجلی وغیرہ  عدد اشاریے میں اضافے کے لئے ذمہ دار ہیں۔  البتہ ، اس اضافے پر گاڑیوں کے لئے پیٹرول، چاول، آم، مرچ سبز، لیموں، بھنڈی ، پرول، انناس، سویابین کا تیل، سورج مکھی کے تیل وغیرہ نے انڈیکس   میں کمی   کا رجحان پیدا کیا ہے ۔

سنٹر کی سطح پر پڈوچیری میں  سب سے زیادہ 2.6  پوائنٹس کا  اضافہ ہوا ہے ، جس کے بعد امرتسر اور تری پورہ میں بالترتیب 2.2 اور 2.0 پوائنٹس  کا اضافہ ہوا ہے ۔ دیگر سینٹروں میں  15 سینٹروں پر پوائنٹ سے لے کر 1.9 پوائنٹس تک کا اضافہ درج کیا گیا ہے ، 33 سینٹروں پر یہ اضافہ 0.1  سے لے کر 0.9  پوائنٹس تک ہے ۔ اس کے برعکس سنگرور میں سب سے زیادہ کمی درج کی گئی ہے ، جو 2.4 پوائنٹس کی ہے ۔  دیگر میں  سینٹروں میں سے 1.9  پوائنٹس تک کی کمی درج کی گئی ہے ، 25 سینٹروں پر 0.1 سے لے کر 0.9  پوائنٹس کی کمی آئی ہے ۔ باقی 6 سینٹروں کا اشاریہ اپنی جگہ پر قائم ہے ۔

سال بہ سال افراط زر کی شرح پچھلے مہینے کے 6.97 فی صد کے مقابلے میں 6.16 فی صد  ہو گئی ہے  ، جب کہ پچھلے سال کے اسی مہینے کے دوران یہ 5.57 فی صد تھی۔ اسی طرح خوراک کی افراط زر کی شرح پچھلے مہینے کی 7.92 فی صد کے مقابلے 6.73 فی صد ہے ، جوایک سال پہلے اسی مہینے کے دوران 5.61 فی صد تھی ۔

Recommended