Urdu News

رام مندر کے لیے بی جے پی کے چندہ لینے پر کانتی لال بھوریا کا متنازعہ بیان

کانتی لال بھوریا

جھابوا، 2  فروری (انڈیا نیرٹیو)

کانگریس ایم ایل اے اور سابق مرکزی وزیر کانتی لال بھوریا نے شری رام مندر تعمیر کے نام پر چندہ لینے کو لے کر متنازعہ بیان دیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں بی جے پی پر رام کے نام پر چندہ خوری کا الزام عائد کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر صبح چندہ وصول کرکے شام کو شراب پیتے ہیں۔

ان دنوں ملک بھر میں شری رام مندر تعمیر کے لیے فنڈ جمع کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس کے لیے رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کے علاوہ وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور آر ایس ایس بھی ملک بھر میں دھن (دولت) جمع کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ بی جے پی بھی اپنی سطح پر مہم چلا کر مندر کے لیےرقم جمع کر رہی ہے۔

کانتی لال بھوریا نے رام مندر کے چندہ جمع کرنے کو لے کر بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے حملہ کیا ہے۔ کانتی لال بھوریا نے پیٹلاود میں کانگریس کے مظاہرے کے دوران الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مندر بنانے کے لیےاب تک بی جے پی رہنماؤں کے ذریعہ ہزاروں کروڑ روپئے جمع کئے گئے ہیں، لیکن اس کا حساب نہیں دیا گیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چندہ رام مندر ٹرسٹ کو جمع کرانا چاہیے۔ بی جے پی کے ذریعہ ہر مرتبہ کہا جاتا ہے کہ مندر وہیں بنائیں گے، لیکن تاریخ کبھی نہیں بتائی جاتی۔

قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کانتی لال بھوریا کے نشانے پر بی جے پی آئی ہے۔ اس سے پہلے بھی آدیواسی لیڈر بی جے پی، ایم   پی گمان سنگھ ڈامور پر پیسے لین دینے کے بھی الزامات لگ چکے ہیں۔ حالاں کہ بعد میں وہ اپنے بیان سے مکر گئے تھے۔

Recommended