گوا میں کورونا کرفیو اس مہینے کی 21 تاریخ تک توسیع کی گئی
گوا حکومت نے ریاست میں اس مہینے کی 21 تاریخ تک کورونا کرفیو کی مدت میں اضافہ کردیا ہے۔ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے کہا کہ حکومت نے انفیکشن کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے مزید ایک اور ہفتے 21 تاریخ صبح سات بجے تک کرفیو کی مدت میں توسیع کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنچایت اور میونسپل مارکیٹوں سمیت دوکانیں صبح سات بجے سے دن میں تین بجے تک کھلی رہیں گی۔ جناب ساونت نے کہا کہ پہلے سے منظوری حاصل کئے جانے کے ساتھ شادی کی تقریبات میں 50 افراد کی اجازت دی گئی ہے۔اس سلسلے میں ضلع کلکٹر کے ذریعہ ایک تفصیلی حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔ ریاست گیر کرفیو کی مدت پیر کو ختم ہورہی تھی۔