Urdu News

بہارقانون ساز کونسل دفتر میں کورونا کا حملہ

بہارقانون ساز کونسل دفتر میں کورونا کا حملہ

 اسسٹنٹ کی موت ، درجنوں کارکنان کورونا مثبت، چیئر مین اودھیش نارائن بھی کرائیں گے جانچ 

پٹنہ، 12 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

بہار میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد روزانہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ بہار قانون ساز کونسل کے دفتر میں بھی کورونا کاحملہ ہوا ہے۔ یہاں اسسٹنٹ کے عہدہ پر تعینات ارون رام کی کورونا سے موت ہوگئی ہے۔ ارون کو گزشتہ کچھ دنوں سے بخار کی شکایت تھی اور گزشتہ ہفتہ سے ہی وہ دفتر نہیں آرہے تھے۔ اس کے باوجود قانون سا ز اسمبلی میں قریب اک درجن اہلکار کورنا مثبت ہو چکے ہیں۔ 

 ایگزیکٹو چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ کرائیں گے جانچ 

ایگزیکٹو چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ نے کورونا جانچ کے لیے کونسل احاطہ میں کیممپ لگانے کی ہدایت کی ہے۔ کونسل دفتر میں کورونا انفیکشن کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ اس کیمپ میں کونسل کے تمام افسران ، عہدیداروں اور ملازمین کی کورونا جانچ کی جائے گی۔ کیمپ میں ایگزیکٹو چیئرمین خود بھی کورونا ٹیسٹ کروائیں گے۔

قانون ساز کونسل  دفتر کو کیا گیا بند

انفیکشن کے معاملات سامنے آنے کے بعد پیر کی سہ پہر سے بہار قانون ساز کونسل کا دفتر بند کردیا گیا ہے۔سینیٹائزیشن کے بعد دفتر دوبارہ شروع ہوگا۔ کونسل دفتر کو محکمہ داخلہ سے جاری کردہ کورونا ہدایت کی بھی پیروی کرنا ہوگی۔ 33 فیصد ملازمین کی موجودگی کے ساتھ 30 اپریل تک چلانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ حالاں کہ سنیئر افسران کی موجودگی کو 100 فیصد رکھا گیا ہے۔

ایگزیکٹو چیئرمین گزشتہ سال کورونا سے متاثر ہوئے تھے

ایگزیکٹو چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ گزشتہ سال بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ ان کے کنبہ کے کئی افراد بھی مثبت ہوگئے تھے۔ایگزیکٹو چیئرمین کو اہل خانہ سمیت ایمس میں داخل ہونا پڑا تھا۔ 

Recommended