Urdu News

اترپردیش میں پنچایت انتخابات کے لیےبھی ووٹوں کی گنتی جاری

@ceoup

اترپردیش میں پنچایت انتخابات کے لیےبھی ووٹوں کی گنتی جاری

اترپردیش میں بھی کووڈ-19 کے سخت پروٹوکول کے درمیان پنچایت انتخابات کےلیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ہر گھنٹے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ حتمی نتائج آنے میں 36 سے 72 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران کووڈ-19 پروٹوکول پر سختی سے عمل ہورہا ہے۔ ریاستی انتخابی کمیشن نے فتح کے جلوس پر مکمل پابندی لگادی ہے۔ 

گنتی کے سبھی مراکز پر میڈیکل ہیلتھ ڈیسک کھولے گئے ہیں جہاں ایک دواو ٔں کے ساتھ ایک ڈاکٹر موجود ہے جن میں کووڈ-19 کی علامات جیسے بخار، سردی، کھانسی ہے انہیں گنتی کے مراکز میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ گنتی کے مرکز میں داخل ہونے والے ہر فرد کی تھرمل اسکیننگ سے گزرنا ہوگا۔ گنتی کے مراکز پر سیٹی ٹائزر، صابن اور پانی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ مراکز پر آنے والے ہر فرد کو لازمی طور پر ماسک لگانا ہوگا اور سماجی دوری رکھنی ہوگی۔

چار مرحلوں والے پنچایتی انتخابات کے لیے ووٹنگ 29 اپریل کو ختم ہوئی تھی۔ اس سے قبل کل اترپردیش حکومت اور ریاستی انتخابی کمیشن کے ذریعے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کی یقین دہانی کے بعد سپریم کورٹ نے ووٹوں کی گنتی کی اجازت دے دی تھی۔

Recommended