Urdu News

لداخ میں بنے گی ملک کی پہلی نائٹ اسکائی سینکچوئری

لداخ میں بنے گی ملک کی پہلی نائٹ اسکائی سینکچوئری

لداخ کے ہینلے میں بھارت کی پہلی “نائٹ اسکائی سینکچوئری” قائم کی جائے گی۔ مجوزہ ڈارک اسکائی ریزرو 3 ماہ کے اندر مکمل کرلی جائے گی۔ محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کی یہ پہل ہندوستان میں فلکیاتی سیاحت کو فروغ دے گی۔

اس سلسلے میں ہفتہ کو مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھر سے ملاقات کی اور اس منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ مجوزہ ڈارک اسکائی ریزرو لداخ کے ہینلے میں چانگ تھانگ وائلڈ لائف سینکچوئری کے حصے کے طور پر واقع ہوگی۔ یہ آپٹیکل، انفرا ریڈ اور گاما رے دوربینوں کے لیے دنیا کے بلند ترین مقامات میں سے ایک ہوگا۔

مرکزی وزیر نے بتایا کہ ڈارک اسپیس ریزرو کو لانچ کرنے کے لیے حال ہی میں یوٹی  انتظامیہ، لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (ایل اے ایچ ڈی سی) لیہہ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس (آئی آئی اے) کے درمیان ایک سہ فریقی مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائٹ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے مقامی سیاحت اور معیشت کو فروغ دینے میں مدد کے لیے سرگرمیاں ہوں گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ طور پر غیر ضروری روشنی کی آلودگی اور روشنی سے رات کے آسمان کوبچانے کی سمت میں  کام کریں گے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہینلے اس منصوبے کے لیے سب سے موزوں ہے کیونکہ یہ لداخ کے سرد صحرائی علاقے میں واقع ہے، جہاں صاف آسمان کے حالات اور سال بھر خشک موسم موجود رہتا ہے۔

Recommended