مغربی بنگال میں کاولکاتا کے بعد اب دبئی کے برج خلیفہ کی طرز پر جلپائی گوڑی میں کالی پوجا کا پنڈال بنایا گیا ہے۔ جسے دیکھنے کے لئے یہاں بھی عقیدت مند جمع ہو گئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ جلپائی گوڑی گومستپارہ نابارون سنگھا کلب اور پاٹھاگار نے دنیا کے سب سے اونچے ٹاور برج خلیفہ کی طرز پر پنڈال بنایا ہے۔ پنڈال کی اونچائی تقریباً 50 فٹ ہے۔ پنڈال کی تعمیر سراکری ضوابط پر عمل کرتے ہوئے کی گئی ہے۔
جلپائی گوڑی شہر میں پنڈال توجہ کا مرکز بن گیا اور برج خلیفہ کی نقل کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے پنڈال میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ بڑی ہجوم کے پیش نظر کمیٹی کی جانب سے خصوصی احتیاط برتی جارہی ہے۔ اس سال، یہ عقیدت مندوں کے درمیان سب سے زیادہ پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔