دہلی: تہاڑ جیل میں کوروناوائرس کے باعث قیدی کی موت
نئی دہلی ، 29 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
تہاڑ جیل کے ایک زیرسماعت قیدی کی کورونا وائرس کی گرفت میں آنے کے بعد موت ہوگئی۔ 61 سالہ قیدی گزشتہ مارچ سے تہاڑ جیل نمبر 7 میں بند تھا۔ 22 اپریل کویہ زیرسماعت قیدی کورونا سے متاثر پایا گیا تھا۔ اسے علاج کے لئے جی ٹی بی اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں اس کی موت ہوگئی۔
تہاڑ جیل کے ڈی جی سندیپ گوئل نے جمعرات کے روز بتایا کہ 22 اپریل کو ایک زیرسماعت قیدی کو کورونا وائرس ہوا تھا۔ اسے بندا پور تھانے میں درج پوکسو کے کیس میں جیل بھیجا گیا تھا۔ 9 مارچ کو اسے تہاڑ جیل لایا گیا۔ اسے جیل نمبر 7 میں رکھا گیا تھا۔ 22 اپریل کو جب اس کی یہاں جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ کورونا سےمتاثرتھا۔ اس کے بعد اسے علاج کے لئے جی ٹی بی اسپتال بھیج دیا گیا۔ بدھ کے روز وہاں اس کی موت ہوگئی۔
تہاڑ جیل ذرائع کے مطابق ، ابھی تک ، جیل کے چار قیدی کوروناوائرس کے باعث فوت ہوگئے ہیں۔ ان میں سے دو قیدی سال 2020 میں ہلاک ہوئے ، جب کہ دو قیدی اپریل 2021 میں فوت ہوئے۔ اس وقت جیل میں 200 سے زیادہ قیدی اور 100 سے زائدجیل عملہ کورونا سے متاثرہیں۔