Urdu News

دہلی میٹرو نے محدود مسافروں کے ساتھ آپریشن شروع کیا

دہلی میٹرو نے محدود مسافروں کے ساتھ آپریشن شروع کیا

دہلی میٹرو نے محدود مسافروں کے ساتھ آپریشن شروع کیا

نئی دہلی ، 07 جون (انڈیا نیرٹیو)

دہلی میں پیر کی صبح سے ہی لاک ڈاﺅن کھلنے کا عمل آج سے یہاں شروع ہوگیا ہے ، جس کی وجہ سے سڑکوں پرچہل پہل نظر آ رہی ہیں۔ دہلی میٹرو 50 فیصد مسافروں کو بھر رہی ہے ، جب کہ دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی تمام بسیں صبح سے سڑکوں پر چل رہی ہیں۔تاہم ، بسوں اور میٹرو میں کم مسافروں کو ہی سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاکہ جسمانی فاصلے پر عمل کیا جاسکے۔

دہلی میٹرو نے صبح اپنے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی۔ اس تصویر میں ، مسافر میٹرو پر سوار تھے۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے دہلی میٹرو نے لکھا کہ ' آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ جب بالکل ضروری ہو تب ہی سفر کریں۔ مسافروں سے بھی درخواست کی کہ وہ میٹرو میں سفر کرتے وقت کورونا پروٹوکول کی مکمل پیروی کریں۔'

اشوک نگر سے دوارکا جا رہے ایک مسافر نے ہندوستان سماچارسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوارکا کی ایک فیکٹری میں کام کرتا ہے۔ میٹرو شروع ہونے کی وجہ سے اسے ایک بڑی راحت ملی ہے ، اگر میٹرو نہ چلتی تو پھر اس کے لئے کام پر جانا ممکن نہیں تھا۔ اسی دوران ، ایک اور مسافر راجکمار نے کہا کہ دہلی میٹرو میں سفر کرنا محفوظ ہے کیونکہ یہاں پر کورونا پروٹوکول کی پیروی کی جاتی ہے نیز تھرمل اسکیننگ سے لے کر سینیٹائزیشن تک مکمل نظام موجود ہے۔ راج کمار نے کہا کہ کورونا انفیکشن کے پیش نظر ، میٹرو میں صرف محدود مسافروں کو جگہ دی جانی چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ میٹرو کے ساتھ ہی دہلی حکومت نے سرکاری بسوں کو سڑکوں پر اتاردیاہے۔ کورونا پروٹوکول کے بعد دہلی حکومت کی تمام بسیں چلائی جارہی ہیں۔ فی الحال یہ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ ہی چلے گی۔

Recommended