نئی دہلی، 19 دسمبر ( انڈیا نیرٹیو)
قومی راجدھانی دہلی میں ہوا کا معیار ایک بار پھر انتہائی خراب زمرے میں پہنچ گیا۔ پیر کی صبح دارالحکومت میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی ) کی اوسط سطح 315 سے اوپر ریکارڈ کی گئی۔ صبح کے وقت دھند پڑنے سے ہوا میں آلودگی کی سطح میں بھی اضافہ ہو ا ہے ۔
دہلی کے اے کیو آئی میں کچھ دنوں سے بہتری کے ساتھ ہوا کا معیار معمول پر تھا لیکن درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ، 21 دسمبر تک ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں رہنے کی امید ہے۔ اس کے ساتھ ہی ارضیاتی سائنس کی وزارت نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چھ دنوں تک ہوا کا معیار کافی حد تک خراب زمرے میں رہ سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 0-50 کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس لیول کو اچھا سمجھا جاتا ہے۔ 51-100 کو تسلی بخش، 101-200 نارمل، 201-300 خراب، 301-400 انتہائی خراب، اور 400 سے زیادہ خراب سمجھا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ہوا میں پی ایم 10 کی سطح 100 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور پی ایم 2.5 کی سطح 60 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…