تعلیم

اردو اکادمی،دہلی کی کمپیوٹر کلاس کانئے کمپیوٹرس کے ساتھ نئے سیشن کا آغاز

اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے چلائی جارہی کمپیوٹر کلاسز کا نئے کمپیوٹر کے ساتھ سیشن کا آج آغاز عمل میں آیا

اس موقع پر اکادمی کے سکریٹری محمد احسن عابد نے کہا کہ ہم بہت دنوں سے کوشاں تھے کہ کمپیوٹر کلاس شروع کی جائے، جس کے لیے نئے سرے سے تمام تیاریاں مکمل ہوئیں۔

اس کلاس کو شروع کرانے کے لیے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد کی بہت کوششیں رہیں، جن کے سبب ہم یہ کلاس شروع کررہے ہیں۔ آپ لوگ محنت کے ساتھ کمپیوٹر کلاس میں حصہ لیجیے ۔ امید ہے کہ آپ کامیاب و کامران ہوںگے اور اس سے آپ کی ترقی کے دروازے کھلیں گے۔

کمپیوٹر کلاس کے طلبا

 وائس چیئرمین حاجی تاج محمد نے اس موقع پر تمام طلبا کو مبارکباد پیش کی اور ان سے کہا کہ پابندی کے ساتھ کلاس میں حصہ لیں اور نئے کمپیوٹروں کے ساتھ وہ سب سیکھیں جس کی آپ خواہش رکھتے ہیں۔

انھوں نے اس کے لیے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیراعلی منیش سسودیا کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اردو کے فروغ اور طلبا کے اردو کمپیوٹر سیکھنے کے عمل سے بہت خوش ہیں اور ان کی توجہ کے سبب ہی ہم یہ کلاس شروع کررہے ہیں۔

گورننگ کونسل کے ممبر جاوید رحمانی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنی پوری تیاری کریں، دہلی میں آپ کی ترقی کے بہت امکانات ہیں، آپ جب دوسری زبانوں کے ساتھ ساتھ اردو کمپیوٹر کلاس میں بھی شرکت کریں گے تو یہ آپ کے لیے بڑی خوش آئند بات ہوگی۔

پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے مستحسن احمد نے کورس کا مکمل تعارف کراتے ہوئے سکریٹری اکادمی، وائس چیئرمین اکادمی اور اکادمی کے سینئر اکاﺅنٹس آفیسر کلبھوشن اروڑا کا پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago